Urdu News

ایشیاکانوبل کہا جانے والا ریمن میگسیسے ایوارڈ کسے اورکیوں دیاجاتاہے؟

فلپائن کے سابق صدر ریمن میگسیسے

ریمن میگسیسے ایوارڈ جسے ایشیا کا نوبل انعام کہا جاتا ہے، فلپائن کے سابق صدر ریمن میگسیسے کی یاد میں دیا جاتا ہے۔ سابق صدر اپنے حامیوں میں کمیونسٹ کی زیر قیادت ہک بلاہپ (ہک) تحریک سے کامیابی کے ساتھ لڑنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

فلپائن کے سابق صدر ریمن میگسیسے 17 مارچ 1957 کو ہوائی جہاز کے حادثے میں انتقال کر گئے۔ ریمن میگسیسے ایوارڈ دینے کی روایت نیویارک میں مقیم راک فیلر برادرز فنڈ کے ٹرسٹیز کی طرف سے 1957 سے شروع ہوئی۔

 یہ ایوارڈ ہر سال فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منتخب افراد کو دیا جاتا ہے۔ جس کے تحت یہ ایوارڈ ایشیا کے افراد اور اداروں کو ان کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر دیا جاتا ہے۔

اب تک 50 سے زیادہ ہندوستانی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، جن میں بھودان تحریک کے رہنما ونوبا بھاوے سب سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے والے تھے۔ اس کے بعد جئے پرکاش نارائن، ورگیز کورین، ستیہ جیت رے، ارون شوری جیسے نامور نام ہیں جنہیں یہ ایوارڈ ملا۔

Recommended