Urdu News

تاج بابا راعین کےہاتھوں معروف صحافی امیر حمزہ اعظمی ہوئےاعزاز سےسرفراز

تاج بابا راعین کےہاتھوں معروف صحافی امیر حمزہ اعظمی ہوئےاعزاز سےسرفراز

بارہ بنکی،( ابو شحمہ انصاری )

گزشتہ روز ہندالولی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 811 ویں عرس کے مبارک موقع پر نگر پالیکا ممبر تاج بابا راعین  کے ذریعے غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو کمبل تقسیم کئے گئے اس موقع پر ہی سماج میں اعلٰی کام کرنے والے عوامی خدمت گاروں اور پل پل کی خبروں سے عوام کو آشنا کرنے والے صحافیوں، اور اپنی شاعری کے ذریعے سماج کو آئینہ دکھانے والے شعرا کو شال اور مومنٹو دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔

     اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق کابینی وزیر اروند سنگھ گوپ نے تاج بابا راعین کے ذریعے منعقد کی گئی اس تقریب کی ستائش کی، انہوں نے کہا  کہ خواجہ صاحب نے جو پیغام دیا تھا اس پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کا یہ سب سے اچھا اسٹیج ہے ان کے نام سے جو یہ غریبوں کی سیوا کی جا رہی ہے اس سے سماج میں بہت اچھا پیغام جاتا ہے، اس تقریب کا آغاز کلامِ ربانی کی آیتوں کی تلاوتِ مقدس اور نذر و نیاز کے ساتھ ہوا اس کے بعد غرباء اور بے سہارا لوگوں کو کمبل تقسیم کئے گئے اور انھیں کھانا کھلایا گیا-

     اس موقع پر دوسرے مہمانانِ خصوصی صدر ممبر اسمبلی سریش یادو، سریندر ورما، سابق چیئر مین حفیظ بھارتی، صدر عید گاہ کمیٹی عمیر قدوائی، سینئر سماج وادی لیڈر شہاب خالد،حشمت علی گڈو،شمشاد راعین، صدرضلع بار ایسوسی ایشن نریندر ورما، صغیر امان اللہ بیورو چیف،سمیت سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

یاد رہے کہ یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے،اُن تمام صحافی بھائیوں کو نوازنے کا جو کسی وجہ سے پروگرام میں نہیں پہنچ سکے،اسی سلسلے میں اردو کے سینئیر صحافی امیر حمزہ اعظمی،بارہ بنکی کے سینئیر صحافی سید خالد محمود،فتحپور صحافی محمد معید کو اعزاز سے نوازا گیا۔

Recommended