Urdu News

نمک ستیہ گرہ:جب گاندھی جی نے کہا،برطانوی سلطنت کی بنیاد ہلا رہا ہوں

نمک ستیہ گرہ

6 اپریل 1930 ایک ایسی یادگار تاریخ ہے جب مہاتما گاندھی نے مٹھی بھر نمک اٹھا کر اس وقت کے برطانوی راج کے خلاف مزاحمت کی ایک نئی لہر پیدا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ برطانوی سلطنت کی بنیاد کو ہلانے جارہے ہیں۔

برطانوی حکومت نے نمک کی پیداوار اور فروخت کے لیے ہندوستانیوں پر بھاری ٹیکس لگا دیا تھا۔ کسی بھی انسان کے لیے نمک کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے برطانوی حکومت کے اس ٹیکس نے عوام کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔ اس کے خلاف مہاتما گاندھی نے 12 مارچ سے 6 اپریل تک نمک ستیہ گرہ شروع کیا۔

اس ستیہ گرہ کے آغاز میں، گاندھی جی سمیت ان کے 78 ساتھیوں نے احمد آباد کے سابرمتی آشرم سے ڈانڈی کے سمندر ساحلی گاوں تک 390 کلومیٹر پد یاترا کی۔ 12 مارچ کو شروع ہوئی یہ یاترا 24 دن تک مسلسل جاری رہی۔ یہ یاترا 6 اپریل 1930 کی صبح 6:30 بجے گاندھی جی کے ساتھیوں سمیت نمک کے قانون کو توڑنے کے ساتھ مکمل ہوئی۔

اس دوران ہزاروں دیگر ستیہ گرہی یاترا میں شامل ہوئے۔ مہاتما گاندھی اور ان کے تمام ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک سال بعد مہاتما گاندھی اور ان کے ساتھیوں کو رہا کر دیا گیا۔ نمک کی تحریک گاندھی۔ارون معاہدہ کے ساتھ ختم ہوئی۔

Recommended