Visva-Bharati University

نمسکار

ہے ودھاتا، داؤ-داؤ مودیر گوربھ داؤ— گرودیو نے کبھی یہ خواہش طلبا و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے کی تھی۔ آج وشو بھارتی کے قابل فخر 100 سال مکمل ہونے پر میری طرح پورا ملک اس عظیم ادارے کے لیے یہی خواہش کرتا ہے۔ ہے ودھاتا، داؤ-داؤ مودیر گوربھ داؤ— مغربی بنگال کے گورنر جناب جگدیپ دھنکھڑ جی، مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک جی، وائس چانسلر پروفیسر بدیوت چکربرتی جی، پروفیسر صاحبان، رجسٹرار، وشوبھارتی کے سبھی اساتذہ کرام، طلبا و طالبات، ابنائے قدیم، خواتین و حضرات! وشو بھارتی اس یونیورسٹی کا 100 سال مکمل ہونا، ہر بھارت باسی کے لیے بہت ہی فخر کی بات ہے۔ میرے لیے بھی یہ بڑا ہی خوشگوار ہے کہ آج کے دن اس سرزمین کو یاد کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

ساتھیو!

وشوبھارتی 100 سالہ سفر بہت ہی خاص ہے۔ وشوبھارتی، ماں بھارتی کے لیے گرودیو کی فکر، فلسفہ اور محنت کی ایک عملی شکل ہے۔ بھارت کے لیے گرودیو نے جو خواب دیکھا تھا. ا س خواب کو عملی شکل دینے کےلیے ملک کو مسلسل توانائی دینے والا یہ ایک طرح سے مقدس مقام ہے۔ متعدد عالمی شہرت یافتہ گلوکار، نغمہ نگار، فن کار، ادیب، ماہر اقتصادیات، ماہر عمرانیات. سائنسداں، متعدد مالی امور کے ماہرین دینے والی وشوبھارتی. جدید بھارت کی تعمیر کے لیے مسلسل نئی نئی کوششیں کرتی رہی ہے۔ اس ادارے کو اس بلندی تک پہنچانے والے ہر شخص کو میں بصد احترام سلام کرتا ہوں، ان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ مجھے خوشی ہے کہ وشوبھارتی، شری نکیتن اور شانتی نکیتن مسلسل ان اہداف کے حصول کی کوشش کررہے ہیں، جو گرودیو نے طئے کیے تھے۔

ایک نیا ہندوستان کی تعمیر.

آپ جہاں بھی جائیں گے ،جس بھی میدان میں جائیں گے . آپ کی محنت سے ہی ایک نیا ہندوستان کی تعمیر ہوگی ۔ میں گرودویو کی لائنوں سے اپنی بات ختم کروں گا . گرودیو نے کہا تھا ، اورے گروہو – باشی کھول دار کھول ، لاگ لو جے دول ، استھولے، جولے . موبوتولے لاگ لو جے دول ، دار کھول ، دار کھول۔ ملک میں نئے امکانات کے دروازے آپ کے منتظر ہیں۔ آپ سب کامیاب ہوں ، آگے بڑھیں . اور ملک کے خوابوں کو پورا کریں۔ ان نیک خواہشات کے ساتھ ، ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ. اور یہ صد سالہ سال ہمارے آگے بڑھنے کے سفر کے لئے ایک مضبوط سنگ میل کا پتھر بنے.

ہمیں نئی بلندیوں پر لے جائے اور جن خوابوں سے وشوبھارتی نے جنم لیا تھا۔ آئیے ، بھارت کی فلاح و بہبود کے راستے کے کو مضبوط بناتے ہوئے ان خوابوں کو تعبیر آشنا کریں۔ یہی آپ سب کے لئے میری نیک خواہشات ہیں۔

شکریہ!

Visva-Bharati University