عالمی

سابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار، کیا ہے پورا معاملہ؟

سابق وزیر اعظم عمران خان کو آج پاکستانی رینجرس نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔ معلومات کے مطابق عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی پیشی میں حاضر ہوئے تھے۔ وہیں سے پاکستانی رینجرس نے انہیں زبردستی گرفتار کرلیا۔پاکستانی میڈیا کے مطابق القادر نیب ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جانے سے قبل عمران خان نے قوم سے بات کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ اس میں کہاگیا ہے  کہ ’’ مجھے پاکستان کی سیاست میں بیٹھے لوگ  قتل کرانے کی سازش کر رہے ہیں۔ ممکن ہے کہ میرا قتل ہوجائے۔ پاکستان ملیٹری اور ایجنسی پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت ایجنسی کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ حالاں کہ یہ ایجنسی کسی سیاسی پارٹی کی نہیں بلکہ ملک کی ایجنسی ہے‘‘۔

واضح ہو کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ’’ عمران خان کو اغوا کیا گیا ہے‘‘۔ پاکستان کی تاریخ بھی عجیب و غریب ہے۔ پاکستان کا کوئی بھی وزیر اعظم آج تک عہدہ سے برطرف ہونے کے بعد سکون اور عزت کے ساتھ پاکستان میں زندگی نہیں گزار سکے۔ عمران خان کا بھی کچھ یہی حال ہوا ہے۔

اس پس منظر میں یہ بات بھی بہت اہم ہے کہ عمران خان کو  پاکستان تحریک انصاف کا زبردست  سپورٹ حاصل ہے۔ اس بیچ انہیں گرفتار کیا جانا کیا برسر اقتدار پارٹی کے لیے مناسب قدم ہے؟ دیکھتے ہیں کہ پاکستان میں آگے کیا ہوتا ہے لیکن یہ طے ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں کارکنان سڑکوں پر نکلیں گےاور پاکستانی فوج کے لیے مسائل بھی پیدا کریں گے۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago