Urdu News

جامعہ ملیہ اسلامیہ کےڈپارٹمنٹ آف ٹیچرٹریننگ اینڈاین ایف ای میں چارروزہ ورکشاپ اختتام پذیر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کےڈپارٹمنٹ آف ٹیچرٹریننگ اینڈاین ایف ای میں چارروزہ ورکشاپ اختتام پذیر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن میں چارروزہ پیڈاگوجی بیسڈ آرٹ انٹیگریٹڈ ورکشاپ کی اختتامی تقریب ڈپارٹمنٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر وکشاپ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر انصاراحمد نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اورورکشاپ کی مختصر رپورٹ پیش کی۔صدر شعبہ پروفیسر ناہید ظہورنے سبھی زیر تربیت معلمین ومعلمات کو ورکشاپ مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ معلم کو ایک وقفے کے بعد اپنے علم اور معلومات کی تجدید اور اسے ریفریش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم ضرورت کے مطابق خودکوحسب حال بناسکیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہہ تدریس وآموزش کے عمل کو مفید، جامع اور موثر بنانے کے لیے اسے طلبا وطالبات کی دل چسپیوں اور مہارتوں سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے تا کہ متوقع آموزشی ماحصل کاحصول ممکن ہوسکے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد مامورعلی نے بھی زیر تربیت معلمین کو خطاب کیا اورتدریسی مہارتوں پر روشنی ڈالی۔زیر تربیت معلمین نے بھی اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کیے۔ڈاکٹرانصار احمد کے اظہارتشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔

Recommended