Urdu News

بالی ووڈ کی ان کہی کہانیاں: پالکی کی بدقسمتی

بالی ووڈ کی ان کہی کہانیاں: پالکی کی بدقسمتی

اجے کمار شرما

میوزک کمپوزر نوشاد نے فلم پالکی کی کہانی ترتیب دی تھی جو لکھنؤ کے ایک سچے واقعے پر مبنی تھی جب اپنے وقت کے مقبول ہدایت کار ایس. سنی صاحب کو سنایا گیا تو وہ فوراً اس پر فلم بنانے کے لیے تیار ہو گئے۔ ممبئی کے ایک بڑے بزنس مین پونم بھائی شاہ نے ان پر پیسہ لگانے پر رضامندی ظاہر کی، حالانکہ بطور پروڈیوسر یہ ان کی پہلی کوشش تھی۔ اس کے لیے ایک نئی فلم کمپنی پونم پکچرز بنائی گئی۔ ہیرو کے لیے راجندر کمار اور وحیدہ رحمان کو ہیروئن کے طور پر چنا گیا۔ رحمان اور جانی واکر نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔ فلم کی آؤٹ ڈور شوٹنگ لکھنؤ میں ہی مختلف مقامات پر کی گئی تھی۔ پہلی شوٹنگ لکھنؤ کے قریب دیوا شریف (وارث علی شاہ کی درگاہ) میں ہوئی، لیکن شوٹنگ کے دوران بھیڑ نے کافی پریشانی پیدا کردی، اس لیے سنی صاحب نے اپنے اسسٹنٹ مرزا مسعود بیگ کو راجندر کمار کا ڈپلیکیٹ بنایا اور کالی شیروانی میں ملبوس لکھنؤ ریلوے اسٹیشن اور گلیوں، بازاروں میں ان کی لانگ شاٹ لئے گئے۔راجندر کمار کے ساتھ باقی شاٹس ا سٹوڈیو بنا کر مکمل کر لیے گئے۔ راجندر کمار اور وحیدہ رحمن دونوں نے وہاں کام کرنے سے انکار کر دیا جب انہیں وحیدہ رحمان کے گانے "جانے والے تیرا خدا حافظ" کی شوٹنگ کے دوران ایک ہی مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی، دیوا شریف پر فلمائی گئی قوالی اور قیصر باغ میں فلمایا گیا مشاعرہ بھی رحمان کو ہراساں کرنے والے ہجوم کی وجہ سے فلمایا نہیں جاسکا۔تھک ہار کے سنی صاحب نے ان تمام جگہوں کی بہت سی تصاویر کھینچیں اور ممبئی کے اسٹوڈیوز میں سیٹس لگائے اور شوٹنگ کی۔ اس مشاعرہ کی شوٹنگ کے دوران سنی صاحب کی اچانک موت ہو گئی۔ مہیش کول کوفلم کے دوسرے ڈائریکٹر کے طور پر بلایا گیا تھا، لیکن اس مشاعرہ کی شوٹنگ کے دوران، مہیش کول بھی بہت بیمار ہو گئے اور شوٹنگ درمیان میں روک دی گئی۔بعد میں یہ ذمہ داری آصف صاحب کے حوالے کر دیا گیا۔ اسی سیٹ پر قوالی "میں ادھر جاؤں یا اْدھر جاؤں " کی شوٹنگ بھی ہوئی۔

اس طرح فلم پالکی تین مختلف ہدایت کاروں کی ہدایت کاری میں بنائی گئی۔ اس کی وجہ سے کہانی میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ نوشاد، جو فلم کے موسیقار بھی تھے، نے فلم کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پروڈیوسر پونم بھائی شاہ ایک بار نوشاد کے گھر گئے اور ان سے فلم مکمل کرنے کی درخواست کی۔ کیونکہ یہ ان کی پہلی فلم تھی اور وہ اب تک اس فلم میں تیس لاکھ روپے خرچ کر چکے تھے۔ کسی نے انہیں یہ کہہ کر ڈرایا کہ تم فلم لائن میں نئے ہو اور اس فلم کے لوگ کسی بھی نئے شخص کو قربانی کا بکرا بنا دیتے ہیں۔ نوشاد صاحب نے انہیں فلم مکمل کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے اگلے ہی دن فلم کی پوری یونٹ کو اپنے گھر بلایا اور سب سے بات کی۔ وجاہت مرزا صاحب (مکالمہ نگار) اور کیمرہ مین فریدو ایرانی نے فلم کو مکمل کرنے میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ 1967 میں جب یہ فلم ممبئی میں مکمل اور ریلیز ہونی تھی تو سنی صاحب کی اہلیہ نے پونم بھائی پر پیسے دینے کیلئے مقدمہ دائر کردیا، جب کہ پونم شاہ ان کے بیٹوں کو ساٹھ ہزار روپے دے چکے تھے، لیکن نوشاد صاحب کے کہنے پر انہوں نے سنی صاحب کی بیوی کوبھی ساٹھ ہزار روپے  دیے۔ چلتے ہوئے فلم میں ایک اور مشکل آئی تھی۔ سنی صاحب کی رضامندی سے راجندر کمار پر فلمائی گئی گیت "کل رات زندگی سے ملاقات ہو گئی"،، طلعت محمود صاحب کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھا، لیکن پھر اسے محمد رفیع صاحب کی آواز میں گانے کے لیے کہا گیا۔ نوشاد صاحب اس کے لیے تیار نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ طلعت صاحب کیا کہیں گے؟ اور دوسری طرف محمد رفیع صاحب بھی انکار کر رہے تھے کہ طلعت صاحب میرے سینئر ہیں۔ پروڈیوسر پونم بھائی نے محمد رفیع کو تیار کرنے کی ذمہ داری آصف کو دی۔ سب کے بعد، آصف نے محمد رفیع صاحب کو گانا گانے کے لئے قائل کرلیا، لیکن اس کی وجہ سے غلط فہمی کی ایک دیوار طلعت اور نوشادکے درمیان پیداہوگئی، جو نوشاد صاحب کی وضاحت کے باوجودختم نہیں ہوئی۔

(مضمون نگار نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لٹریچر کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ہیں)

Recommended