Urdu News

ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم قومی سوئمنگ کیمپ کے لئے نامور اسپورٹس سائنس ماہر جینا ڈی جوس سوکو لوواس کے دورے کو کوور (محفوظ) کریں گے

ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم قومی سوئمنگ کیمپ کے لئے نامور اسپورٹس سائنس ماہر جینا ڈی جوس سوکو لوواس کے دورے کو کوور (محفوظ) کریں گے

National Swimming camp

نامور نیرلوجیسٹ اور اسپورٹس(کھیل) سائنس کے ماہر ڈاکٹر جیناڈی جوس سوکولواس چھ دن کے لئے 11 جنوری سے 21 فروری 2021 کے درمیان سی ایس ای بنگلور میں جاری قومی سوئمنگ کیمپ کا دورہ کریں گے۔ توقع ہے کہ ان کا دورہ سینئر نیشنل کیمپرس اور سری ہری نٹراج، کوشاگرا راوت اور مہیرامبرے  جیسے ٹاپس کے ڈیولپمینٹل تیراکوں کی تربیت اور تیاری کو ایک زبردست تقویت دے گا۔

سوئمنگ فیڈریشن کی اسپورٹس سائنس اور فیزیولوجی.

ڈاکٹر سوکولوواس نے 8 سال کے لئے یو ایس اے سوئمنگ فیڈریشن کی اسپورٹس سائنس اور فیزیولوجی کے شعبے کی سربراہی کی ہے اور انہوں نے امریکی تیراکوں واٹرپولو کے کھلاڑیوں اور ٹرائی ایتھلیٹس کی بھی دیکھ بھال کی ہے۔ ڈاکٹر سوکولوواس کے مشہور تحقیقی طریقہ کار کو سرکردہ تیراکوں نے سراہا ہے، جن میں 28 بار اولمپک میڈلسٹ مائیکل فلپ بھی شامل ہے۔ اس دورہ سے جو 2 فروری اور 7 فروری 2021 کے درمیان تجویز کیا گیا ہے حسب ذیل مقاصد حاصل ہوں گے۔

1 سویم پاور ٹسٹ

2 لیکٹیٹ کلیرنس ٹسٹ

3لیکٹیٹ ہارٹ پروفائل

4سیزنل ٹریننگ ڈیزائن

5کوچز ورک شاپ

ان کے دورے سے نہ صرف تیراکوں کو مدد ملے گی بلکہ کوچیز کو بھی مدد ملے گی جو ایسی ٹکنالوجی حاصل کرسکیں گے جو ایتھلیٹس کے لئے تربیت کو فروغ دینے اور طویل مدتی منصوبوں کے لئے استعمال ہوتی ہے۔

جنرل مونل چوکشی کیمپ کے لئے سوکولوواس کو لانے.

سوئمنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سکریٹری جنرل مونل چوکشی کیمپ کے لئے سوکولوواس کو لانے کے لئے بے حد پرجوش نظر آتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس نے تیراکوں کی طویل مدتی نشوونما میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر سوکولوواس جیسے شہر ت یافتہ اور دنیا کے جانے مانے اسپورٹس سائنس داں کو ہندوستان لانے کے لئے اسپورٹس فیڈریشن آف انڈیا کی تجویز کی منظوری کے لئے ایس اے آئی کے بے حد شکر گزار ہیں۔ اس سے دوسرے ہندوستانی تیراکی میں معیاری تبدیلیاں آئیں گی اور عالمی نوعیت کی اسپورٹس سائنس ہمارے مخصوص تیراکوں کے لئے معاون ثابت ہوگی۔ اس سے 2024 اور 2028 کے لئے ممکنہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھی مدد ملے گی۔

ڈاکٹر سوکولوواس کے دورے کا مجموعی خرچ 8.78 لاکھ روپے ہے اور یہ خرچ ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے ذریعہ کور کیا جائے گا۔ خرچ میں پیشہ وارانہ چارجز، ہوائی کرایہ، بورڈنگ اینڈ لوڈجنگ، ویزا اور ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔

National Swimming camp

Recommended