Urdu News

مرکزی وزیر امت شاہ نے ، عظیم سنت شری روی داس جی کے یوم ولادت پر ان کو خراج عقیدت پیش کیا

امورداخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ

 امورداخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے  سنت روی داس جی کو ان کی تاریخ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔  جناب امت شاہ نے کہا ‘‘سنت روی داس جی نے  اپنے خیالات اورخدمات کے ذریعہ معاشرے میں روحانی شعور بیدار کرکے  انسانیت کی فلاح و بہبود کاراستہ دکھایا۔ ان کا اتحاد ، مساوات اور کرم کی برتری کا پیغام ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گا’’۔

جناب امت شاہ نے کہا ‘‘سنت روی داس جی نے اپنی زندگی ہر شخص کو برابر کے حقوق  اورانصاف مہیا کرکے معاشرے کو متحد کرنے کے لئے وقف کردی تھی۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت سنت روی داس جی کے نظریات کو حقیقت کا جامہ پہناتے ہوئے ، لوگوں کو ترقی کے کام میں شریک کرکے معاشرے کےہر طبقے کی زندگی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے مستقل طور پر کوشش کررہی ہے’’۔

 

 

 

 





Recommended