Categories: فکر و نظر
ہندوستان کی ثقافت ،روایات اور آئین کثرت میں وحدت کی ڈوری کو کسی بھی حالت میں کمزور ہونے کی اجازت نہیں دیتا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نئی دہلی 03 اکتوبر 2021: اقلیتوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی ثقافت ، روایات اور آئین کی کثرت میں وحدت کی ڈوری کو کسی بھی حالت میں کمزور ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔ آج نئی دہلی میں بھارتیہ بودھ سنگھ کے زیر اہتمام سماجی ہم آہنگی اور خواتین کے تفویض اختیارات اور پنڈت دین دیال سمرتی سمان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب نقوی نے کہا کہ شمولیت والی ترقی کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں آتی ہیں لیکن ہماری کثرت میں وحدت کی طاقت نے ملک کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھایا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نقوی نے کہا کہ ملک اپنی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کا جشن منارہا ہے۔ جب ہم اپنی آزادی کا جشن منائیں تو ہمیں تقسیم کی ہولناکی کو بھی یاد رکھنا چاہئے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ تقسیم کی ہولناکی کا ذمہ دار کون تھا، ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ وہ کون لوگ تھے جنھوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے ہندوستان کے مفادات کو قربان کردیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">وزیر موصوف نے کہا کہ مہاتما بدھ کا روحانی انسانیت نوازی اور کرمارخی زندگی کا بامقصد پیغام آج بھی پوری انسانیت کے لئے اہمیت رکھتا ہے۔ روحانی خود اعتمادی کا ان کا پیغام تمام تضادات کو مٹا کر اندرونی سکون اور خودکفالت کی راہ دکھاتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">انھوں نے کہا کہ مہاتما بدھ کی خود اعتمادی سے بھر پور شمولیت والے معاشرے کی تعلیمات کو رونا کے دنوں میں سب سے زیادہ بامعنیٰ اور تمام انسانیت کے لئے عزم ثابت ہوئی ہیں۔ بھگوان بدھ کی تعلیمات زیادہ تر سماجی اور ثقافتی پیچیدگیوں کے حل سے متعلق ہیں۔ ان کی سیکڑوں برس پرانی تعلیمات اور ان کے اصول آج بھی قابل عمل ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نقوی نے کہا کہ متعدد زبانوں ، مذاہب اور طرز زندگی کے باوجود ہندوستان اپنی ثاقت ، روایات اور مضبوط آئینی اقدار کی وجہ سے ہی متحد ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نقوی نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران حکومت نے آئینی اقدار کی پاسداری کے ساتھ تمام لوگوں کی شمولیت کے ساتھ تفویض اختیارات کے لئے کام کیا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نقوی نے کہا کہ بھارتیہ بدھ سنگھ جیسی تنظیمیں سماجی اور ثقافتی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کو فروغ دینے میں کلیدی رول ادا کررہی ہیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال، اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جون برلا، بھارتیہ بدھ سنگھ کے قومی صدر بھنتے سنگھ پریا راہل، متعدد مذہبی رہنما اور تعلیم، سماجی ، ثقافتی، صحت اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز افراد اس موقع پر موجود تھے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago