فکر و نظر

اردو تنقید کے بانی:علامہ شبلی نعمانی

آج ۱۸؍نومبر ۱۹۱۴ کو اردو تنقید کے بانیوں میں نمایاں،عظیم مورخ، عالم دین، سیاسی مفکر اور فارسی شاعر، اپنی تنقیدی کتاب’ شعر العجم‘ کے لئے مشہور” علّامہ شبلی نعمانی صاحب “ کا یومِ وفات ہے۔

محمّد شبلی نام تھا ۔ شبلیؔ تخلص کرتے تھے ۔ موضوع بنڈول ضلع اعظم گڑھ میں ۳؍جون ۱۸۵۷ میں پیدا ہوئے۔ بڑے بڑے فاضل استادوں سے تعلیم پائی کئی سال تک علی گڑھ کالج میں پروفیسر رہے ۔ممالک اسلامیہ کی سیاحت کی اور اپنا سفرنامہ قلم بند کیا انگریزی گورنمنٹ سے شمس العلما کا خطاب پایا۔ ” ندوۃ المصنفین“ انہی کی یادگار میں قائم کیا گیا ہے جس نے اسلامی تاریخ اور ثقافت کے متعلق نہایت اہم اور نہایت قابل قدر کتابیں شائع کی ہیں ۔

۱۸؍نومبر ۱۹۱۴ کو انتقال ہوا۔

“شعرالعجم”پانچ جلدوں میں فارسی شاعروں کی مبسوط تاریخ ہے۔ “المامون”،”سیرۃ النعمان”،”سوانح مولانا روم”،”الغزالی” ان کی مشہور کتابیں ہیں ۔اسلامی تمدن و تہذیب کے متعلق جس قدر بلند پایہ مضامین انہوں نے لکھے وہ رہتی دنیا تک مولانا کے نام کو زندہ رکھیں گے ۔نظم شبلی ان کی نظموں کا مختصر سا مجموعہ ہے ۔سب سے آخری تصنیف “سیرۃ النبیؐ” ہے جو ان کا شاہکارسمجھی جاتی ہے۔

عظیم مورخ علّامہ شبلیؔ نعمانیؒ کے یوم وفات پر منتخب کلام بطور خراجِ عقیدت:

پوچھتے کیا ہو جو حال شبِ تنہائی تھا

رخصت صبر تھی یا ترکِ شکیبائی تھا

شب فرقت میں دل غمزدہ بھی پاس نہ تھا

وہ بھی کیا رات تھی کیا عالم تنہائی تھا

۔۔۔۔۔۔

یار کو رغبتِ اغیار نہ ہونے پائے

گُلِ تر کو ہوسِ خار نہ ہونے پائے

اس میں در پردہ سمجھتے ہیں وہ اپنا ہی گلہ

شکوۂ چرخ بھی زنہار نہ ہونے پائے

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago