عالمی

پاکستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی کتنی ہوئی تعداد؟

اسلام آباد، 18 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کے مغربی اور شمالی حصے میں واقع صوبہ خیبر پختونخواہ میں بدھ  کے روز دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے ۔ مقامی اخبار ڈان نے اطلاع دی ہے کہ لکی مروت اور باجور کے اضلاع میں مارے گئے سیکورٹی اہلکاروں میں چھ پولیس اہلکار اور دو فوجی شامل ہیں۔

لکی مروت کے علاقے کرم کراسنگ میں ہونے والے واقعے کی ذمہ داری کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی ہے۔ تنظیم نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس سے چھ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ دوسرا واقعہ ضلع باجور کے علاقے چارمنگ میں پاکستان افغانستان سرحدی علاقے کے قریب پیش آیا۔ اس تصادم میں دو فوجی مارے گئے اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاکستان کے ملٹری میڈیا ونگ نے کہا کہ بدھ کی صبح افغانستان کی سرحد کے قریب ہلال خیل کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولی باری ہوئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس وین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago