فکر و نظر

ماہِ رمضان خوش آمدید: ذکی طارق بارہ بنکوی

اردو شاعری کی دنیا میں اس وقت بہت زیادہ موضوعِ تذکرہ  میں رہنے والا نام ” ذکی طارق بارہ بنکوی “کا ہے۔ جس نے اپنی شاعری کے ذریعے بہت کچھ کہا ہے اور مسلسل کہے جا رہے ہیں۔ان کا دل بے حد کشادہ ہے.انہوں نے جہاں اپنے گرد و نواح کی مختلف زبانوں کے الفاظ کو اپناتے ہوئے اپنے آپ کو عام فہم بناتے ہوئے خود کو دوسری زبانوں کے مختلف الفاظ سے مالا مال کیا ہے وہیں دوسری زبانوں کے ادب میں رائج مختلف اصنافِ سخن کو اپناتے ہوئے ان پر خوب طبع آزمائی کی ان کی شاعری میں آمد کی جھلک صاف صاف دکھائی دیتی ہے۔

ان کی نظموں اور غزلوں میں انسانی زندگی اور سماج کے مسائل پر کافی سنجیدہ  بحث ملتی ہے۔ وہ ان مسائل کو حل کرنے اور اور سماج میں پھیلی ہوئی ان گنت برائیوں کو اپنی شاعری کے ذریعے دور کرنے کی جگہ جگہ کوشش کرتے ہیں۔یہ بےحد ذہین ہیں ویسے تو جناب  ذکی طارق غزل اور نظم کے شاعر ہیں لیکن نعت گوئی میں بھی ان کو مہارت حاصل ہے۔ بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ شاعری کی ایسی کوئی بھی صنف نہیں جس پر انہوں نے طبع آزمائی نہ کی ہو ان کی تخلیق کی ہوئی حمد ، نعت ، منقبت ، قوالی ، گیت اور غزل وغیرہ ہمیشہ ہی اخباروں اور رسائل میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔قارئین کی خدمت میں ’’ ماہِ رمضان خوش آمدید‘‘پیش ہے۔جس سے ذکی طارق صاحب کی شاعری سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ماہِ رمضان خوش آمدید

ماہِ رمضان خوش آمدید

فیضِ رحمان خوش آمدید

مرحبا اپنے ہمراہ تو

لایا قرآن خوش آمدید

       ماہِ رمضان خوش آمدید

بے بہا رحمتوں کے امیں

ماہِ ذیشان خوش آمدید

        ماہِ رمضان خوش آمدید

دل نظر ذہن سب ہو گئے

رشکِ ایمان خوش آمدید

        ماہِ رمضان خوش آمدید

ہر طرف نور ہی نور ہے

تیری یہ شان خوش آمدید

        ماہِ رمضان خوش آمدید

سال کے سب مہینے ترے

سب کے سلطان خوش آمدید

        ماہِ رمضان خوش آمدید

تیری آمد نے ایمان کو

بخش دی جان خوش آمدید

        ماہِ رمضان خوش آمدید

لمحہ لمحہ ملا ہے ہمیں

فیضِ قرآن خوش آمدید

        ماہِ رمضان خوش آمدید

آفریں تو نے کروا دیا

قید شیطان خوش آمدید

        ماہِ رمضان خوش آمدید

برکتوں سے شرابور اے

رب کے فیضان خوش آمدید

        ماہِ رمضان خوش آمدید

ذکی طارق بارہ بنکوی،سعادت گنج،بارہ بنکی، یوپی

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago