عالمی

لندن کے بعد اب امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے کو بنایا گیا نشانہ

امرت پال سنگھ کے حامیوں نے حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی

خالصتان تحریک کو ہوا دینے والے شدت پسند اور علیحدگی پسند امرت پال سنگھ کے حامیوں نے انگلینڈ کے بعد یہاں ہندوستانی قونصل خانے پر حملہ  کر توڑ پھوڑ کی ہے۔ سان فرانسسکو رکا شمار امریکہ کے ایک بڑے ثقافتی، تجارتی اور مالیاتی مرکز کے طور پر ہوتا ہے۔ امرت پال سنگھ ہندوستان میں پنجاب پولیس کے لیے بدستور ایک چیلنج بناہو ا ہے۔ پولیس اس کی گرفتاری کے لیے دن رات ایک کر رہی ہے۔

سان فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے میں توڑ پھوڑ کرنے سے پہلے علیحدگی پسند حامیوں نے  احتجاج کے دوران خالصتان کے جھنڈے لہرا ئے ۔ بھارتی اہلکاروں نے ان جھنڈوں کو ہٹایا، تو ان پر حملہ کر دیا ۔ اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ہیں۔ یہ لوگ سفارت خانے میں داخل ہوئے اور دروازے توڑتے ہوئے نعرے بازی کی ۔ اس کے ساتھ ہی سفارت خانے کی دیوار پر فری امرت پال کا نعرہ بھی لکھا گیا۔

اس سے قبل برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امرت پال سنگھ کے حامیوں کے ایک گروپ نے ہندوستانی ہائی کمیشن میں ہنگامہ آرائی کے دوران ہندوستان کے قومی پرچم کی توہین کی تھی ۔ ہندوستان نے لندن میں پیش آنے والے واقعے پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago