Urdu News

ہندوستان کا پہلا ہیڈ پوسٹ آفس کب اور کہاں قائم کیا گیا؟

ہندوستان کا ہیڈ پوسٹ آفس

ہندوستان میں پہلا ڈاک کا نظام لارڈ کلائیو نے 1766 میں قائم کیا تھا۔ اس کے تحت ہندوستان میں پہلا ہیڈ پوسٹ آفس 31 مارچ 1786 کو مدراس میں قائم کیا گیا۔

 تاہم اس سے پہلے 1774 میں وارن ہیسٹنگز نے کلکتہ میں ایک ڈاک خانہ قائم کیا۔ 1793 میں بمبئی میں بھی ہیڈ پوسٹ آفس قائم ہوا۔ ریل پوسٹل سروس کی 1863 میں شروعات کی گئی۔1879 میں پوسٹ کارڈ، 1880 میں منی آرڈر اور 1911 میں الہ آباد سے پہلی ایئر میل سروس کی شروعات ہوئی۔

 اس کے ساتھ ہی پہلا ہندوستانی پوسٹل آرڈر 1935 میں اور پن کوڈ 1972 میں متعارف کرایا گیا۔ا سپیڈ پوسٹ 1986 میں شروع کی گئی تھی جو ابھی تک خدمت میں ہے۔

Recommended