Urdu News

مہاتما گاندھی نے انگریزوں کے خلاف کب شروع کی تھی  عدم تعاون کی تحریک؟

بابائے قوم مہاتما گاندھی

یکم اگست کی تاریخ ملک و دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ ہندوستان کی تحریک آزادی کے لیے اس تاریخ کی اہمیت خاص ہے۔

مہاتما گاندھی نے برطانوی حکمرانوں کی بڑھتی ہوئی زیادتیوں کے خلاف یکم اگست 1920 کو ہی عدم تعاون کی تحریک شروع کی۔ اس تحریک کے دوران طلبا  نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں جانا چھوڑ دیا۔ وکلا نے عدالت جانے سے انکار کر دیا۔ کئی قصبوں اور شہروں میں مزدوروں نے ہڑتال کی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 1921 میں 396 ہڑتالیں ہوئیں۔ جس میں چھ لاکھ کارکنوں نے حصہ لیا۔ اس سے 70 لاکھ کام کے دنوں کا نقصان ہوا۔ اس تحریک کا اثر شہروں سے لے کر دیہی علاقوں تک نظر آیا اور 1857 کی جدوجہد آزادی کے بعد عدم تعاون کی تحریک نے پہلی بار برطانوی راج کی بنیاد ہلادی۔

 فروری 1922 میں، کسانوں کے ایک گروپ نے متحدہ صوبوں کے گورکھپور ضلع میں چوری-چورا پوروا کے ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی۔ تشدد کے اس واقعے کے بعد گاندھی جی نے فوری طور پر تحریک ختم کر دی۔

Recommended