Urdu News

گھبرائے ہوئے انگریزوں نے منگل پانڈے کو 10 دن پہلے ہی پھانسی کیوں دی؟

منگل پانڈے

ملک کی تاریخ میں 08 اپریل کادن ہندوستان میں انگریزوں کے خلاف بغاوت کے شعلے بھڑک اٹھنے کا گواہ ہے۔ آزادی کی پہلی جنگ 1857 میں منگل پانڈے کی بغاوت سے شروع ہوئی۔فوجی منگل پانڈے نے  گائے اور سور کی چربی والے کارتوس لینے سے انکار کر دیا۔ اس پر ہتھیار چھین لینے اور وردی اتار لینے کا فوجی حکم دیا گیا۔ منگل پانڈے نے اس حکم کو ماننے سے انکار کر دیا۔

29 مارچ 1857 کو جب برطانوی افسر میجر ہیوسن ان  کی رائفل چھیننے کے لیے آگے بڑھا تو منگل پانڈے نے اسے قتل کر دیا۔ اس کے بعد باغی منگل پانڈے کو انگریز فوجیوں نے پکڑ لیا۔ ان کا کورٹ مارشل ہوا۔ انہیں  موت کی سزا سنائی گئی۔

 کورٹ مارشل کے مطابق انہیں 18 اپریل 1857 کو پھانسی دی جانی تھی۔ اس فیصلے کا ردِ عمل کہیں بھیانک شکل اختیار کرنہ لے، اس خدشہ سے گھبرائی برطانوی حکومت نے منگل پانڈے کو مقررہ تاریخ سے دس دن پہلے 8 اپریل 1857 کو پھانسی پر لٹکا دیا تھا۔ جدوجہد  آزادی کا یہ عظیم ہیرو 19 جولائی 1827 کو ضلع بلیا میں پیدا ہواتھا۔

Recommended