شجر کاری سے زیادہ ضروری ہے کہ درختوں کی حفاظت بھی پوری محنت اور لگن سے کی جائے
عالمی یوم ماحولیات پر شجر کاری پروگرام سے ضلع اطلاعات افسر آرتی ورما کا خطاب
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
گزشتہ روز یوم ماحولیات کے موقع پر آج ضلع کے مختلف سرکاری، نیم سرکاری دفتروں اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں لوگوں کو ماحولیات کی صاف صفائی قائم رکھنے کا حلف دلایا گیا۔ اس موقع پر بڑے پیمانے پر شجر کاری کی گئی۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس دنیش کمار سنگھ نے پولیس لائنس آڈیٹوریم میں منعقد تقریب میں پولیس افسران اور ملازمین کو ماحولیات کی پاکیزگی کا حلف دلایا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی مغربی ڈاکٹر اکھلیش نرائن سنگھ، سرکل افسر لائنس سمت ترپاٹھی سمیت دوسرے افسران اور ملازمین موجود رہے۔ جن کلیان کسان ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دیویٰ بلاک کے موضع ٹرائی خورد میں ننھے لال اسمرت واٹیکا شجر کاری اور اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا گیا۔
مہمان خصوصی بلاک پر مکھ دیویٰ دھرمیندر یادو، مہمان ذی وقار ضلع اطلاعات افسرمسز آرتی ورما نے شجر کاری کی ۔ دھرمیندر یادو نے کہا کہ ماحول کی آلودگی انسانی زندگی کے لیے مضر ہے۔ ماحولیات کی پاکیزگی سے انسان بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ شجر کاری ماحولیات کی تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
ضلع اطلاعات افسر آرتی و رمانے کہا کہ شجر کاری سے زیادہ اس بات کی ضرورت ہے کہ درختوں کی حفاظت بھی پوری محنت اور لگن سے کی جائے۔ تنظیم کے جنرل سکریٹری اومیش یادو نے اعلان کیا کہ آج جس زمین پر شجر کاری کی جارہی ہے آج عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر یہ زمین درختوں کی نرسری تیار کرنے کے لیے آئندہ 100 برس کے مفت عطیہ کر رہا ہوں۔
اس موقع پر سماجی کارکن ، گاؤں پردھانوں، اساتذہ، جنگلات کے افسران، صحافیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب کو تنظیم کے چیئر مین دھرم راج یادو، انچارج پولیس چوکی ماتی اونیش سنگھ، ارونو دے پبلک اسکول کے منیجر وجے سنگھ، سب انسپکٹر جنگلات پرشانت کمار کو اعزاز سے نوازا گیا۔
ضلع صدر اسپتال میں سی ایم ایس ڈاکٹر برجیش کمار سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجیش کشواہا، ڈاکٹر امت ورما سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے اسپتال میں شجر کاری کی ۔