Urdu News

پروفیسر خواجہ اکرام کی نگرانی میں ورلڈ اردو ایسو سی ایشن کا ایک اور انقلابی قدم

پروفیسر خواجہ اکرام

 

 


 
ورلڈ اردو ایسوسی ایشن  (WUA)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ورلڈ اردو ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سینٹر  (World Urdu Research and Publication Centre)کا افتتاح عمل میں آیا جس کے تحت کتابوں کی اشاعت اور ترسیل کو آسان  بنانے کے لیے ای بُک پلیٹ فارم کا آغاز ہوا۔ چوں کہ قلم کاروں اور ریسرچ اسکالروں کےلیے کتابوں کی اشاعت اور تشہیر بہت اہم مسئلہ ہوتا ہے اس لیے  ورلڈ اردو ایسوسی ایشن نے اس جانب پہل کی اور  کتابوں کی اشاعت اور تشہیر کا ذمہ لیا ۔ اردو کتابوں کے ساتھ ایک اور مسئلہ رائلٹی کا ہوتا ہے جس کا اردو میں تصور ہی نہیں ہے  جب کہ دیگر زبانوں میں  مصنفین کو اس کا فائدہ ملتا ہے۔  چناں چہ  ایسوسی ایشن نے اردو میں اس کو رواج دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور مصنفین کے لیے چالیس فیصد رائلٹی کا اعلان کیا ہے۔ یہ کتابیں ابتداََای بُک کی شکل میں شائع ہوں گی تاہم ہارڈ کاپی کی سہولت بھی دستیاب ہوگی اور جن کو ہارڈ کاپی جتنی تعداد میں چاہیے وہ انتہائی خوب صورت اور معیاری طباعت کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ 
واضح رہے کہ آنے والے دور میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی اہمیت مزید سے مزید ہوگی. سو اردو زبان و ادب کی نمائندگی کو  اس پلیٹ فارم پر مستحکم بنانے کی سمت یہ ایک اہم پہل ہے۔ ورلڈ اردو ریسرچ اینڈ پبلی کیشن سینٹر (WURAPC)جدید ادب کے ساتھ ساتھ قدیم اور کلاسیکی ادب کو بھی جدید املا اور خوب صورت طباعت کے ساتھ ڈیجیٹائز کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ نیز اردو زبان و ادب کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے مزید کئی اہم منصوبے ہیں جنھیں رفتہ رفتہ روبہ عمل لایا جائے گا۔ مزید معلومات اور اپنا مسودہ ارسال کرنے کے لیے  رابطہ کریں۔ 
 -9654748142

Recommended