Urdu News

اچھی حکمرانی والی ریاستوں میں تمل نادو کا شامل ہونے پرعزم کوششوں کا نتیجہ : پلانیسوامی

اچھی حکمرانی والی ریاستوں میں تمل نادو کا شامل ہونے پرعزم کوششوں کا نتیجہ : پلانیسوامی

اچھی حکمرانی والی ریاستوں میں تمل نادو کا شامل ہونے پرعزم کوششوں کا نتیجہ : پلانیسوامی

چنئی ، 31 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

ریاست تمل ناڈو کو انٹیگریٹڈ انڈیکس پر مبنی گڈ گورننس ریاستوں کی درجہ بندی میں ملک کی سب سے اچھی حکمرانی والی ریاستوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ، تمل ناڈو کے وزیر اعلی کے پلانیسوامی نے کہا کہ ریاست کو ترقی یافتہ بنانے کے عہد کے ساتھ کی جارہی پرعزم کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ہفتے کے روز ، وزیر اعلیٰ پلانی سوامی نے ٹویٹ کیا کہ تمل ناڈو کو ہندوستان کی سب سے اچھیحکومت والی ریاستوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ریاست کی ترقی کے لئے ہماری مستحکم کاوشوں اور پر عزم کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہم اسے مزید جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلی ٰنے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ تمل ناڈو کو ہندوستان میں سب سے اچھی حکمرانی والی ریاست میں برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کریں۔

در حقیقت ، پبلک افیئرس سنٹر نے پبلک افیئرس انڈیکس (پی اے آئی) -2020 کو کل جاری کیا۔ اس میں اچھی حکمرانی کے معاملے میں جنوبی ریاستوں کیرالہ ، تمل ناڈو ، آندھرا پردیش اور کرناٹک شامل ہیں۔

Recommended