Urdu News

ایلن مسک نے پراگ اگروال کو ٹوئٹر سے ہٹایا، ٹویٹ کر کہا’چڑیا آزاد‘آپ کیا سوچتے ہیں؟

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک

مسک نے 54.2 ڈالر فی شیئر کی شرح سے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدا

پراگ اگروال کے علاوہ 4 اہم افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا یا گیا

نئی دہلی،28اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

 دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ٹوئٹر کے نئے مالک بن گئے ہیں۔  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کی کمان سنبھالتے ہی مسک نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پیراگ اگروال سمیت چار اہم ایگزیکٹیوز کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ اس کے بعد ایلون مسک نے جمعہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے  لکھا ‘چڑیا آزاد ہے’۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے نئے باس مسک نے چار ایگزیکٹیوز کوان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، ہندوستانی نژاد سی ای او پیراگ اگروال، قانونی امور کے ایگزیکٹو وجے گڈے، چیف فنانشل آفیسر نیڈ سیگل اور جنرل کونسل کے سربراہ سیان اجیت اہم ہیں۔ قبل ازیں جمعرات کو مسک نے ٹوئٹر خریدنے کی ڈیل مکمل کی تھی۔

مارچ 2006 میں ہوا تھاٹویٹر کا آغاز

ٹویٹر کو مارچ 2006 میں جیک ڈورسی، نوا گلاس، بز اسٹون اور ایون ولیمز نے بنایا تھا۔ اس کے بعد جولائی 2006 میں ٹوئٹر لانچ ہواتھا۔ شروع میں انہوں نے جاننے والوں کے ساتھ ایک دوسرے کو ٹویٹ کئے تھے۔ پہلے اس کی ہجے twttr.com تھی۔ اس کے 6 ماہ کیمشقت  کے بعد twitter.com سامنے  آیا۔ دراصل جیک ‘چہچہاہٹ’ کو ٹوئٹر سے الگ نہیں کرنا چاہتے تھے۔

عدالت نے ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنے کے لیے جمعہ تک کا وقت دیاتھا۔ اگر مسک ایسا نہ کرتے  تو اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑتا۔ چنانچہ اس سے پہلے ہی انہوں نے جمعرات کو یہ سودا مکمل کر لیا۔ مسک نے رواں سال 13 اپریل کو ٹوئٹر کی خریداری کا اعلان کیا تھا۔ مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 54.2 ڈالر فی شیئر کے ریٹ سے 44 ارب  ڈالر میں پرخریدنے کی پیشکش کی تھی۔

Recommended