سائنس

ٹوئٹر پر دفاتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مقدمہ دائر، کیا ہے پورا معاملہ؟

ایلون مسک کی کمپنی ٹوئٹر پر سان فرانسیسکو کے دفاتر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے مقدمہ دائر کردیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سان فرانسیسکو میں موجود ٹوئٹر کے دفاتر کا 136 ,250 ڈالرز کرایہ ادا نہ کرنیکی وجہ سے کیلیفورنیا پراپرٹی ٹرسٹ کی جانب سے کمپنی پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر میں سوشل میڈیا کمپنی کو مطلع کیا گیا تھا کہ اگر کمپنی نے 5 دنوں کے اندر اپنا بقایا کرایہ ادا نہیں کیا تو سان فرانسیسکو میں 650 کیلیفورنیا اسٹریٹ پر واقع ہارٹ فورڈ بلڈنگ کی 30ویں منزل کے لیز پر ڈیفالٹ ہو جائے گی۔  اس ہفتے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکامی پر ٹوئٹر کے خلاف شکایت درج کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، جب سے ایلون مسک نیٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا تب سے ہی کمپنی نے اپنے دفاتر کے کرایوں کی ادائیگی نہیں کی ہے۔یہاں تک کہ ایلون مسک نے کمپنی کے نیویارک کے دفاتر سے صفائی ستھرائی کے عملے کو بھی فارغ کردیا ہے اور اس مہینے کے آغاز پر سان فرانسیسکو ہیڈ کوارٹر میں بھی اس وقت صفائی ستھرائی کے کام کو منسوخ کر دیا ہے جب عملہ اپنے مطالبات پورے کروانے کے لیے ہڑتال پر چلا گیا۔

جس کے نتیجے میں ٹوئٹر کے ملازمین کو اپنے لیے ٹوائلیٹ پیپرز کا انتظام بھی خود کرنا پڑا۔اب ایلون مسک کو ٹوئٹر کے سان فرانسیسکو کے دفاتر کا کرایہ نہ ادا کرنے پر  شہر میں موجود کمپنی کے دفتر کی 4 منزلوں کو بند کردیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago