مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری نے ملک میں ایتھینول سے چلنے والی پہلی کار لانچ کی۔ گڈکری نے لانچ کے بعد کار کی ڈرائیونگ بھی کی۔جاپانی آٹوموبائل کمپنی ٹویٹا کی فلیکس ہائبرڈ فیول کار پیٹرول، ایتھینول یا پیٹرول اور ایتھنول کے ملاوٹ سے بھی چل سکتی ہے۔
راجدھانی دہلی میں منعقد اس کار کی لانچنگ تقریب میں گڈکری نے منگل کو کہا کہ ٹی وی ایس، بجاج اور ہیرو موٹو کورپ پہلے سے ہی ایتھنول گاڑیوں کے ساتھ تیار ہیں۔اب ہمیں الیکٹرک، ایتھینول، میتھانول، بائیو ڈیزل اور ہائیڈروجن فیول کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
دراصل، اس کار کو ٹویٹا نے ہندوستان میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت فلیکسی- فیول اسٹرانگ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلس (ایف ایف وی ایس ایچ وی)کے طور پر لانچ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو بھی موجود تھے۔
ایتھینول سے چلنے والی کار کی لانچ کو مہنگے پیٹرول-ڈیزل کے متبادل کے طور پردیکھا جا رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام کی جیب پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔
اس لیے حکومت پیٹرول اور ڈیزل کے متبادل کے طور پر ایتھینول لانا چاہتی ہے۔ ایتھینول سے چلنے والی کاریں نہ صرف اقتصادی اور سستی ہوں گی بلکہ ماحول پر فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بھی بچیں گی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…