Urdu News

گڈکری نے ملک میں پہلی ایتھینول سے چلنے والی کار لانچ کرکے ڈرائیونگ کی

مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری

 مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری نے ملک میں ایتھینول سے چلنے والی پہلی کار لانچ کی۔ گڈکری نے لانچ کے بعد کار کی ڈرائیونگ بھی کی۔جاپانی آٹوموبائل کمپنی ٹویٹا کی فلیکس ہائبرڈ فیول کار پیٹرول، ایتھینول یا پیٹرول اور ایتھنول کے ملاوٹ سے بھی چل سکتی ہے۔

راجدھانی دہلی میں منعقد اس کار کی لانچنگ تقریب میں گڈکری نے منگل کو کہا کہ ٹی وی ایس، بجاج اور ہیرو موٹو کورپ پہلے سے ہی ایتھنول گاڑیوں کے ساتھ تیار ہیں۔اب ہمیں الیکٹرک، ایتھینول، میتھانول، بائیو ڈیزل اور ہائیڈروجن فیول کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

دراصل، اس کار کو ٹویٹا نے ہندوستان میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے تحت  فلیکسی- فیول اسٹرانگ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلس (ایف ایف وی ایس ایچ وی)کے طور پر لانچ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو بھی موجود تھے۔

ایتھینول سے چلنے والی کار کی لانچ کو مہنگے پیٹرول-ڈیزل کے متبادل کے طور پردیکھا جا رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام کی جیب پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔

اس لیے حکومت پیٹرول اور ڈیزل کے متبادل کے طور پر ایتھینول لانا چاہتی ہے۔ ایتھینول سے چلنے والی کاریں نہ صرف اقتصادی اور سستی ہوں گی بلکہ ماحول پر فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بھی بچیں گی۔

Recommended