Urdu News

کیا ایلون مسک کو مل گیا’بھروسہ مند‘ملازمین؟ٹوئٹرمیں کون کرسکیں گے کام؟

ٹوئٹر کے واحد ڈائریکٹراورچیف ایلون مسک

واشنگٹن،02نومبر (انڈیا نیرٹیو)

ٹوئٹر کے واحد ڈائریکٹراورچیف ایلون مسک نے  اپنی دوسری کمپنیوں کے بھروسہ مند ملازمین کو ٹوئٹر کے لیے کام کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کے 50 ملازمین ٹوئٹر کے لیے کام کریں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین میں سے 2 کا تعلق بورنگ کمپنی اور ایک کا تعلق نیورالنک سے ہے۔رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے جن ملازمین کو یہ ذمہ داری دی ہے وہ ان پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔

ایلون مسک کے بھروسہ مند ملازمین میں ٹیسلا کے ڈائریکٹر سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اشوک ایلسوامی، آٹو پائلٹ اور ٹیسلا بوٹ انجینئرنگ کے ڈائریکٹر میلان کوواک، سافٹ ویئر انجینئرنگ کے سینئر ڈائریکٹر مہا وردوہاگیری اور دیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کنٹرول سنبھالتے ہی ٹوئٹر کے کچھ ایگزیکٹوز کو برطرف کردیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، برطرف ہونے والے 3 ایگزیکٹوز، سی ای او پیراگ اگروال، سابق سی ایف او نیڈ سیگل اور سابق چیف لیگل آفیسر وجے گاڈے کمپنی سے تقریباً 187 ملین ڈالرز وصول کرنے کے بعد کمپنی چھوڑیں گے۔

Recommended