سائنس

ہیروموٹو کارپ نے دہلی میں الیکٹرانک اسکوٹر وڈا وی ون کی سپلائی شروع کی

ملک کی سب سے بڑی دو پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہیروموٹو کارپ نے دارالحکومت دہلی میں اپنے الیکٹرک اسکوٹروڈا وی ون کی سپلائی شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے پہلے اپنے برانڈ کی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) الیکٹرک  اسکوٹر  بنگلورو اور جے پور میں ڈیلیوری شروع کی تھی۔

ہیرو موٹو کارپ  نے بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات میں کہا کہ بنگلورو اور جے پور کے بعد دہلی میں الیکٹرک اسکوٹروڈا وی ون   کی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے آغاز کے ساتھ کئی شہروں میں سیلز اور چارجنگ نیٹ ورک کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کمپنی کے ایمرجنگ موبلٹی بزنس یونٹ کے سربراہ سودیش سریواستو نے کہا کہ ہم نے تینوں شہروں میں اس ای وی ماڈل کی سپلائی شروع کرنے کے ساتھ اپنے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ سریواستو نے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف ملک اور عالمی منڈیوں میں اپنے سیلز اور چارجنگ نیٹ ورک کو بڑھانا ہے۔

ہیرو موٹو کارپ وڈا وی ون  کو اکتوبر 2022 میں دو ورزن پرو اور پلس میں متعارف کرایاتھا۔وڈا وی ون  کا مقابلہ اولا ایس ون پرو ،ایتھر 450ایکس اور ٹی وی ایس آئی کیوب سے ہے۔

   ہیرو موٹو کارپ وڈا وی ون پلس کی بنگلورو میں ایکس شو روم قیمت 1.45لاکھ روپے ہے جبکہ وڈا پرو کی قیمت 1.59لاکھ روپے ہے ۔  دہلی میں ریاستی حکومت کی سبسڈی کے بعد قیمت 1.28 لاکھ روپے سے 1.39 لاکھ روپے تک ہے، جب کہ جے پور میں سبسڈی کے بعد اس کی قیمت 1.34 لاکھ روپے سے 1.47 لاکھ روپے ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago