Urdu News

ہونڈا نے لانچ کی سب سے سستی موٹر سائیکل، قیمت جان کر ہوجائیں گے حیران

ہونڈا نے لانچ کی سب سے سستی موٹر سائیکل

نئی دہلی، 15 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 لیجنڈری دو پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہونڈا موٹرسائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا (ایچ ایم ایس آئی) نے بدھ کو اپنی سب سے سستی بائک لانچ کی ہے۔ کمپنی نے ہیرو اسپلینڈر کو ٹکر دینے کے لیے  بھارتی مارکیٹ میں 100سی سی موٹرسائیکل متعارف کرائی ہے جسے ہونڈا شائن   100 کا نام دیا گیا ہے۔

ہونڈا نے ایک بیان میں کہا کہ اس موٹر سائیکل کی ایکس شو روم قیمت 64,900 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ موٹر سائیکل کمپنی کی مقبول ہونڈا شائن 125سی سی کا چھوٹا ورزن ہے۔

اس کی بکنگ 15 مارچ سے شروع ہو گئی ہے۔ اس موٹر سائیکل کی ڈیلیوری مئی 2023 میں شروع ہوگی۔ یہ پانچ رنگوں میں دستیاب ہوگی۔ شائن 100 ایک بالکل نئے ایئر کولڈ، 99.7سی سی، سنگل سلنڈر انجن  کیہے۔

ہونڈا کا دعویٰ ہے کہ نیا فیول انجیکشن 100سی سی انجن بہتر مائلیج دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ مرمت کے کام کو آسان بنانے کے لیے اس میں انجن کے باہر فیول پمپ لگا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ اس موٹر سائیکل میں سولینائیڈ اسٹارٹر بھی دیا گیا ہے جو کسی بھی درجہ حرارت میں موٹر سائیکل کو اسٹارٹ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ہونڈا کی یہ موٹر سائیکل ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہیرو اسپلنڈر، ایچ ایف ڈیلکس اور بجاج پلاٹینا سے مقابلہ کرے گی۔

Recommended