Urdu News

ہنڈئی کمپنی نے بھی نئے سال سے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا کیااعلان 

ہنڈئی کمپنی نے بھی نئے سال سے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا کیااعلان 

 ماروتی اور ٹاٹا کے بعد گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہنڈ ئی موٹر انڈیا لمیٹڈ (ایچ ایم آئی ایل) نے اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی لاگت کی وجہ سے وہ اگلے ماہ اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جنوری سے ہوگا۔

کمپنی نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کمپنی فی الحال بڑھتے ہوئے اخراجات کا بوجھ خود برداشت کر رہی ہے۔ تاہم، اب یہ لاگت میں اضافے کا کچھ بوجھ صارفین پر ڈالنے جا رہی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ ایچ ایم آئی ایل کے مختلف ماڈلز کے لیے نئی قیمتیں جنوری 2023 سے لاگو ہوں گی، لیکن کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ وہ قیمتوں میں کتنا اضافہ کرے گی۔

اس سے قبل ہیونڈ ئی موٹر سے پہلے گاڑیوں کے شعبے کی بڑی کمپنیوں جیسے ماروتی سوزوکی انڈیا، ٹاٹا موٹرز، مرسڈیز بینز، اوڈی، رینالٹ، کیا انڈیا اور ایم جی موٹر نے بھی نئے سال سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم اب ہیو نڈئی  کار خریدنے پر 1.50 لاکھ روپے تک کی چھوٹ مل سکتی ہے۔ یہ رعایتیں نقد رعایت، ایکسچینج بونس اور کارپوریٹ ڈسکاؤنٹ کی شکل میں دستیاب ہوں گی۔

Recommended