Urdu News

میں خلاکے لیے پیدا ہوئی،ہر لمحہ خلا کے لیے گزارا اور اسی کے لیے مروں گی:کلپنا چاولہ

مرحوم کلپنا چاولہ

خلا کی بیٹی:’میں خلاکے لیے پیدا ہوئی، ہر لمحہ خلا کے لیے گزارا اور اسی کے لیے مروں گی‘- یہ الفاظ ہیں ہندوستان کی بیٹی کے جس نے اپنی مختصر سی زندگی میں دنیا کے سامنے اپنے جذبے کی ایک عظیم مثال پیش کی۔ 01 فروری 2003 کو امریکہ کا خلائی شٹل کولمبیا خلائی مشن مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس آتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا۔ کولمبیا کے مشن کی ماہر کلپنا چاولہ سمیت جہاز میں سوار تمام سات خلاباز ہلاک ہو گئے۔

01 جولائی 1961 کو کرنال، ہریانہ میں پیدا ہونے والی کلپنا چاولہ نے اپنی ابتدائی تعلیم کرنال کے ٹیگور بال نکیتن سے حاصل کی اور بعد میں پنجاب انجینئرنگ کالج سے گریجویشن کیا۔

 کلپنا چاولہ پنجاب یونیورسٹی سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والی پہلی طالبہ تھیں۔ انہوں  نے 1984 میں ٹیکساس یونیورسٹی سے مزید تعلیم حاصل کی اور 1995 میں ناسا میں بطور خلاباز شامل ہوئیں۔ 1998 میں انہیں  پہلی پرواز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

کلپنا چاولہ 2003 میں دوسرے  خلائی مشن پر گئی تھیں۔  16 جنوری 2003 کوخلائی شٹل کولمبیا ایس ٹی ایس-107 زمین سے  روانہ ہوا۔ 1 فروری کو، کولمبیا ایس ٹی ایس-107 زمین پر واپسی کے راستے میں گر کر تباہ ہو گیا، 80000 سے زیادہ ٹکڑوں میں بکھرکر  اس کا ملبہ مشرقی ٹیکساس کے ایک بڑے علاقے پر پھیل گیا۔ اس میں کلپنا چاولہ اور ان کے ساتھی خلابازوں کی باقیات بھی تھیں جن کی ڈی این اے شناخت کر لی گئی۔ 30 دسمبر 2008 کو ناسا نے 400 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کی۔

Recommended