Urdu News

چھٹنی کی تیاری میں مائیکروسافٹ، 11 ہزار ملازمین کی ہو سکتی ہے چھٹی

چھٹنی کی تیاری میں مائیکروسافٹ

نئے سال میں کساد بازاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ٹوئٹر، ایمیزون، میٹا اور اولا کے بعد دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ بھی بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھٹنی  کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مائیکروسافٹ نے 5 فیصد یعنی تقریباً 11 ہزار ملازمین کو کم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ میں بدھ سے شروع ہونے والی چھٹنی سے 11 ہزار ملازمین متاثر ہونے جا رہے ہیں۔ سافٹ ویئر کمپنی میںچھٹنی کا آغاز انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے ہونے جا رہا ہے۔ اس سے قبل ٹویٹر، ایمیزون اور میٹا سمیت کئی کمپنیاں سست مانگ اور بگڑتے ہوئے عالمی معاشی حالات کے پیش نظر چھٹنی کرچکی ہیں۔

ایک اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 30 جون تک مائیکرو سافٹ میں کل 2 لاکھ 21 ہزار مستقل ملازمین تھے۔ ان میں سے 1 لاکھ 22 ہزار ملازمین امریکہ میں کام کر رہے تھے جب کہ 99 ہزار ملازمین بین الاقوامی سطح پر کام کر رہے تھے۔

Recommended