Urdu News

اونچی پرواز: اسرو کے سب سے بڑے راکٹ نے 36 سیٹلائٹس کو کامیابی سے کیا لانچ

اسرو کے سب سے بڑے راکٹ نے 36 سیٹلائٹس کو کامیابی سے کیا لانچ

نئی دہلی، 26 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سب سے بڑے ایل وی ایم 3  راکٹ نے اتوار کی صبح ون ویب کے 36 سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا۔ اس 43.5 میٹر طویل راکٹ کو اتوار صبح 9 بجے آندھرا پردیش شری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ برطانیہ کے نیٹ ورک ایکسیس ایسوسی ایٹس لمیٹڈ (ون ویب گروپ) نے زمین کے نچلے مدار میں 72 سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے اسرو کے تجارتی یونٹ نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 36 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جا رہے ہیں۔

واضح ہو کہ اتوار کی صبح ون ویب کے 36 سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا۔ اس 43.5 میٹر طویل راکٹ کو اتوار صبح 9 بجے آندھرا پردیش شری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔

Recommended