دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے آج سے دہلی میٹرو کی تمام لائنوں پر سفر کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی پیپر ٹکٹ متعارف کرائے ہیں۔ اس سہولت کے متعارف ہونے سے مسافر اب ٹوکن کے علاوہ کیو آر کوڈ پر مبنی کاغذی ٹکٹ بھی استعمال کر سکیں گے۔
اس سہولت کے لیے ڈی ایم آر سی نے اپنے آٹومیٹک فیئر کلیکشن (اے ایف سی) گیٹس اور ٹوکن/کسٹمر کیئر کاؤنٹرز کو کیو آر پر مبنی پیپر ٹکٹوں کو سپورٹ کرنے کے لییاپ گریڈ کیا ہے۔
ڈی ایم آر سی کے ترجمان انوج دیال نے بتایا کہ ابتدائی طور پر، کیو آر پر مبنی پیپر ٹکٹوں کے ذریعے سفر کے لیے تمام اسٹیشنوں پر داخلے اور باہر نکلنے کے لیے دواے ایف سی گیٹس کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
اس ماہ کے آخر تک، موبائل پر مبنی کیو آر ٹکٹ کوشروع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جس سے مسافروں کا سفر مزید ہموار، آسان ہو گا اور ان کا وقت بھی بچے گا کیونکہ اس سے مسافروں کو اسٹیشنوں/کاؤنٹرز پر جسمانی طور پر ٹکٹ خریدنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
اسٹیشنوں پر کیو آر ٹکٹ کا استعمال کیسے کریں
مسافر صرف اسی اسٹیشن سے داخل ہو سکیں گے جہاں سے کیو آر پر مبنیپیپر ٹکٹ (نان ریفنڈیبل) جاری کیا گیا ہے۔ جاری کرنے والے اسٹیشن کے علاوہ دوسرے اسٹیشنوں سے داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
حالانکہ ریونیو سروسز کی ناکامی کی صورت میں، مقررہ طریقہ کار کے مطابق اے ایف سی گیٹس پر نافذ کرکے کیو آر پر مبنی کاغذی ٹکٹ کودرخواست دے کر قواعد کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
مسافر کیو آر پر مبنی کاغذی ٹکٹ جاری ہونے کے بعد سے 60 منٹ کے اندر میٹرو سسٹم میں داخل ہو سکیں گے۔