سائنس

دہلی میٹرو نیٹ ورک میں کیو آر کوڈ پر مبنی ٹکٹنگ کی سہولت متعارف،تفصیلات یہاں دیکھیں

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے آج سے دہلی میٹرو کی تمام لائنوں پر سفر کے لیے کیو آر کوڈ پر مبنی پیپر ٹکٹ متعارف کرائے ہیں۔ اس سہولت کے متعارف ہونے سے مسافر اب ٹوکن کے علاوہ کیو آر کوڈ پر مبنی کاغذی ٹکٹ بھی استعمال کر سکیں گے۔

اس سہولت کے لیے ڈی ایم آر سی نے اپنے آٹومیٹک فیئر کلیکشن (اے ایف سی) گیٹس اور ٹوکن/کسٹمر کیئر کاؤنٹرز کو کیو آر پر مبنی پیپر ٹکٹوں کو سپورٹ کرنے کے لییاپ گریڈ کیا ہے۔

ڈی ایم آر سی کے ترجمان انوج دیال نے بتایا کہ ابتدائی طور پر، کیو آر پر مبنی پیپر ٹکٹوں کے ذریعے سفر کے لیے تمام اسٹیشنوں پر داخلے اور باہر نکلنے کے لیے دواے ایف سی  گیٹس کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

اس ماہ کے آخر تک، موبائل پر مبنی کیو آر ٹکٹ کوشروع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے جس سے  مسافروں کا سفر مزید ہموار، آسان ہو گا اور ان کا وقت بھی بچے گا کیونکہ اس سے مسافروں کو اسٹیشنوں/کاؤنٹرز پر جسمانی طور پر ٹکٹ خریدنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

اسٹیشنوں پر کیو آر ٹکٹ کا استعمال کیسے کریں

مسافر صرف اسی اسٹیشن سے داخل ہو سکیں گے جہاں سے کیو آر پر مبنیپیپر ٹکٹ (نان ریفنڈیبل) جاری کیا گیا ہے۔ جاری کرنے والے  اسٹیشن کے علاوہ دوسرے اسٹیشنوں سے داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

حالانکہ ریونیو سروسز کی ناکامی کی صورت میں، مقررہ طریقہ کار کے مطابق اے ایف سی گیٹس پر نافذ کرکے کیو آر پر مبنی کاغذی ٹکٹ کودرخواست دے کر قواعد کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

مسافر کیو آر پر مبنی کاغذی ٹکٹ جاری ہونے کے بعد سے 60 منٹ کے اندر میٹرو سسٹم میں داخل ہو سکیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago