Urdu News

ریلائنس جیو نے لانچ کیا  999 روپے میں 4جی فون، جیو بھارت وی2

جیو بھارت وی2

پچیس کروڑ 2جی صارفین پر نظر

مکیش امبانی 2جی فری انڈیا کی وکالت کرتے رہے ہیں

ٹیکنالوجی اب کچھ چنند ہ لوگوں کا خصوصی احتیار نہیں رہے گا:آکاش امبانی

جیو بھارت پلیٹ فارم بھی لانچ کیا گیا

دیگر فون برانڈز بھی ’بھارت فون‘ بنانے کے لیے ’جیو بھارت پلیٹ فارم‘کا استعمال کر سکیں گے

کاربن کمپنی نے ’جیو بھارت پلیٹ فارم‘کا استعمال شروع کیا

ایک سو تئیس روپے کا ماہانہ پلان، 14 جی بی ڈیٹا ملے گا

ریلائنس جیو نے 4جی فون ’’ جیو بھارت وی2‘‘کو لانچ کردیا  ہے۔ ’’ جیو بھارت وی2‘‘بہت سستی قیمتوں پر دستیاب ہوگا، اس کی قیمت 999 روپے رکھی گئی ہے۔ کمپنی ہندوستان میں تقریباً 250 ملین 2جی صارفین پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ یہ صارفین فی الحال ایئر ٹیل اور ووڈا فون۔ آئیڈیا جیسی کمپنیوں سے وابستہ ہیں۔

بتاتے چلیں ریلائنس جیو  صرف 4جی اور 5جی نیٹ ورک  ہی آپریٹ کرتا ہے۔ ریلائنس جیو کا دعویٰ ہے کہن ’’ جیو بھارت وی 2‘‘کی بنیاد پر کمپنی 10 کروڑ سے زیادہ صارفین کو شامل کرے گی۔’’جیو بھارت وی 2‘‘کی قیمت مارکیٹ میں دستیاب تمام فونز میں سب سے کم ہے جو انٹرنیٹ پر کام کرتے ہیں۔ 999 روپے میں دستیاب ’’ جیو بھارت وی 2‘‘کا ماہانہ پلان بھی سب سے سستا ہے۔

صارفین کو 28 دن کی میعاد کے ساتھ اس پلان کے لیے 123 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ جب کہ دیگر آپریٹرز کے وائس کالز اور 2 جی بی ماہانہ پلان صرف 179 روپے سے شروع ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کمپنی ’’ جیو بھارت وی 2‘‘کے صارفین کو14جی  4 جی  ڈیٹا دے گی یعنی آدھا جی بی یومیہ، جو حریفوں کے 2  جی بی  ڈیٹا سے 7 گنا زیادہ ہے۔’’جیو بھارت وی 2‘‘پر ایک سالانہ پلان بھی ہے جس کے لیے صارف کو 1234 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ریلائنس کے مالک مکیش امبانی عوامی فورم سے 2جی سے پاک ہندوستان کی وکالت کر رہے ہیں۔ کمپنی نے 250 ملین 2جی صارفین کو 4G تک لانے کے لیے ‘ ’’ جیو بھارت‘‘ پلیٹ فارم بھی لانچ کیا ہے۔ دیگر کمپنیاں بھی اس پلیٹ فارم کو 4جی فون بنانے کے لیے استعمال کر سکیں گی۔ کاربن نے بھی اس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ جلد ہی 2جی فیچر فونز کی جگہ 4جی بھارت سیریز کے موبائل لے لیں گے۔

اس  موقع  پر  ریلائنس  جیو کے   چیئرمین  آکاش  امبانی نے کہا’’ بھارت میں ابھی بھی 25کروڑ موبائل فون یوزرس 2 جی میں ’ پھنسے ‘ ہوئے  ہیں جو انٹر نیٹ کی سہولیات  کا  فائدہ نہیں اٹھا  پارہے اور  وہ بھی تب جب دنیا  5 جی کے محانے پر کھڑی ہے۔ 6سال پہلے  جب جیو لانچ لانچ کیا گیا تھا تب ہم نے یہ صاف کہا تھا کہ جیو انٹر نیٹ کو سب تک پہنچانے  میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ ٹکنالوجی اب کچھ چنند ہ  لوگوں کا خصوصی اختیار  نہیں رہے گی۔  نیا   جیو۔  بھارت  فون اس سم میں ایک اور قدم ہے۔ اس تحریک میں شامل ہونے کے لیے ہم ہر بھارتیہ کا استقبال کرتے ہیں‘‘۔

ٹوجی صارفین کو راغب کرنے کے لیے، کمپنی نے 2018 میں جیو  فون بھی لانچ کیا تھا۔ جیو فون آج بھی 13 کروڑ سے زیادہ صارفین کی پسند ہے۔ کمپنی کو ’’ جیو بھارت وی 2‘‘سے بھی یہی توقعات ہیں۔ کمپنی نے 7 جولائی سے ’’ جیو بھارت وی 2‘‘کا بیٹا ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی’’ جیو بھارت وی 2‘‘کو 6500 تحصیلوں تک لے جانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ملک میں بنایا گیا اور اس کا وزن صرف 71 گرام ہے اور یہ ’’ جیو بھارت وی 2‘‘جی پرکام کرتا ہے، اس میں ایچ ڈی وائس کالنگ، ایف ایم ریڈیو، 128 جی بی ایس ڈی میموری کارڈ سپورٹ جیسی خصوصیات ہیں۔ موبائل میں 4.5 سینٹی میٹر  کی  ٹی ایف ٹی سکریناسکرین، 0.3 میگا پکسل کیمرہ، 1000 ایم اے ایچ بیٹری، 3.5  ایم ایم ہیڈ فون جیک، طاقتور لاؤڈ اسپیکر اور ٹارچ دستیاب ہیں۔’’ جیو بھارت وی 2‘‘ موبائل صارفین کو جیو سنیما سے سبسکرپشن کےساتھ جیو۔ ساون  کے 8کروڑ  گانوں  کا ایکسس بھی  ملے گا۔صارفین جیو۔پے کے ذریعہ  یو پی آئیپر بھی لین دین کر سکیں گے۔ ہندوستان کی کوئی بھی بڑی زبان بولنے والے صارفین آپ کی زبان میں’’ جیو بھارت وی 2‘‘میں کام کر سکیں گے۔ یہ موبائل 22 ہندوستانی زبانوں میں کام کر سکتا ہے۔

Recommended