سائنس

لیجئے! تیار ہوگئی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار،ایم آئی ٹی طلبا کی انوکھی پہل

ایک بارچارج کرنے پر 40 کلومیٹر تک چلے گی

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نجات دلانے کی کوشش میں پونے کی ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی کے طلبا نے کم وقت میں بیٹری چارج ہونے  کے ساتھ ساتھ بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ملک  کی پہلی کار تیار کر لی  ہے۔ اس کار کو کمرشل شکل دینے کے لیے کچھ حکومتی منظوری لینا باقی ہے۔

 اس کار کو سڑک پربلا کسی رخنہ اندازی کے چلانے کو عملی شکل دینے کے لئے مکینیکل انجینئرنگ، الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن کے طلبا نے مل کرشروعات کی اور انہیں کامیابی ملی۔ کار مینوفیکچرنگ سے وابستہ ایس دیسائی کے مطابق، یہ آٹونومس وہیکل لیول-3 پر مبنی ہے اور الیکٹرک پاور ٹرین کے لیے ایک بی ایل ڈی سی  الیکٹرک موٹر اور لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹری استعمال کی گئی ہے۔

گاڑی میں جدید سینسرز اور کیمرے نصب

ایس دیسائی بتاتے ہیں کہ بغیر ڈرائیور والی اس الیکٹرک کار کے اسٹیئرنگ وہیل، تھروٹل اور بریکوں کو مختلف قسم کے  آرٹیفشیل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ الگورتھم کے ساتھ تیار کیا  گیا ہے۔ اس کار میں جدید ترین فیچر جیسے سینسر، لیڈر کیمرہ، مائیکرو پروسیسر، آٹومیٹک ایکشن کنٹرول سسٹم دیا گیا ہے۔

انسانی غلطی کی وجہ سے حادثات کو روکنے کے آئیڈیا کو کامیابی سے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کے ایس دیسائی کا کہنا ہے کہ ایک بار چارج ہونے کے بعد یہ بغیر ڈرائیور کے گاڑی 40 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔ اس بیٹری کو مکمل چارج ہونے میں 4 گھنٹے لگیں گے۔ کار سازوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس گاڑی کو ٹرانسپورٹیشن، زراعت، کان کنی جیسے مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago