Urdu News

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اڈیشہ کے شہر بھونیشور اور کٹک میں جیو ٹرو 5 جی خدمات کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے اڈیشہ کے شہر بھونیشور اور کٹک میں جیو ٹرو 5 جی خدمات کا افتتاح کیا

راور کیلا، برہم پور،پوری،سنبل پور اور بالاسورشہروں میں بھی فروری تک جیو ٹرو 5 جی لانچ ہوگا

 ملک  بھر کے 68 شہروں میں اب تک لانچ ہوچکا ہے  جیو ٹرو 5 جی

نئی دہلی/بھونیشور، 5 جنوری 2023

مرکزی وزیر برائے مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے آج اڈیشہ میں  جیو ٹرو 5 جی خدمات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان بھی موجود تھے۔

مندروں کے شہر بھونیشور اور چاندی کے شہر کٹک ریاست اڈیشہ کے پہلے شہر ہوں گے جو  جیو کے  ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے جڑے ہوں گے۔ فروری 2023 تک، اوڈیشہ کے مزید 5 شہر جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے منسلک ہو جائیں گے۔

بھونیشور میں 5 جی  خدمات کے افتتاح کے موقع پر، جیو نے ٹرو 5 جیکے لیے ایک خصوصی تجربہ زون بنایا ہے۔ اس ایکسپریئنس زون میں، جیو نے کمیونٹی کلینک میڈیکل کٹ، ایجوکیشن، کلاؤڈ گیمنگ، اسمارٹ آفس، اسمارٹ سٹی،  اے آر ۔ وی آر  ڈیوائس اور جیو گلاس کی نمائش کی۔ اس دوران ریلائنس جیو نے بھونیشور کی  ایس او اے یونیورسٹی میں 5جیلیب قائم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت  پر بھی دستخط کیے۔

بھونیشور کے لیے، جو مشرق کے آئی ٹی  ہب کے طور پر جانا جاتا ہے،  جیو ٹرو 5 جیگیم چینجر ثابت ہوگا۔ جیو کی 5G سروس کے آغاز کا وقت بھی بہترین ہے کیونکہ بھونیشور اگلے چند دنوں میں  ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

جیو ٹرو 5 جی کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے، جیو کے ترجمان نے کہا، “ہم اڈیشہ کے بھونیشور اور کٹک کے شہروں میں  جیو ٹرو 5 جی خدمات شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

Recommended