Urdu News

دوردرشن چینل کب ہواتھا بلیک سے رنگین؟جانئے اس رپورٹ میں

دوردرشن چینل

ہندوستان میں ٹیلی ویژن بالخصوص دوردرشن میں انقلاب کے لیے یہ تاریخ سنہری حروف میں لکھی گئی ہے۔ ایک زمانے میں لوگ سینماکے پردے پر لوگوں کو چلتاپھرتا دیکھ کر حیران ہوتے تھے۔

 پھر یہ جادو ٹیلی ویژن کی شکل میں گھر گھر پہنچ گیا۔ گھر کتنا بڑا ہے اس کا اندازہ اس پر لگے’ انٹینا‘ سے لگایا جاتا تھا۔ شام کو ’انٹینا‘کا رخ بدلنا اور’آیا‘ کا نعرہ لگانا بتاتا تھا کہ فلاں کے گھر میں ٹی وی پر تصویر صاف نہیں آرہی ہے۔

 یہ باتیں پرانی ضرور ہیں لیکن اکثر لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ ملک میں ’بدھو بکسا‘ یعنی دوردرشن کا آنا جتنی بڑی خبر تھی، اتنا ہی رنگین ہو جانا تھا۔ 25 اپریل 1982 وہ تاریخ ہے جب دور درشن سیاہ اور سفید سے رنگین ہو گیا۔

Recommended