کھیل کود

ادب ثقافت اور کھیل کود کے ذریعہ دو ثقافتیں مربوط ہو رہی ہیں: جناب انوراگ ٹھاکر

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ’کاشی تمل سنگمم‘ تقریب کے دوران ادب، ثقافت اور کھیل کود اور دیگر شعبوں کے ذریعہ دو ثقافتیں یکجا ہو رہی ہیں۔ آٹھ دنوں تک چلنے والے ’کاشی تمل سنگمم- کھیل کود اجلاس‘ کے ایک جزو کے طور پر وزیر ادب ثقافت اور کھیل موصوف نے آج دوستانہ ٹیبل ٹینس میچ کا افتتاح کیا۔

 

جناب ٹھاکر نے وارانسی میں واقع سگرا اسٹیڈیم کی جدید کاری کا معائنہ کیا اور جا ئزہ لیا۔ انہوں نے اسٹیڈیم کی جدیدکاری سے متعلق کاموں میں بہتری کے لیے تبدیلیاں لانے کی تجویز پیش کی۔  وارانسی میں اطلاعات و نشریت کی وزارت کے مختلف دفاتر کی اسپیس آڈٹ کا بھی اہتمام کیا۔ انہوں نے کاشی وشوناتھ مندر کادورہ کیا اور پوجا کی۔

وزیر موصوف نے وارانسی میں سگرا اسٹیڈیم کی جدید کاری کا جائزہ لیا

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ’کاشی تمل سنگمم‘ تقریب میں، ادب اور ثقافت کے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اسی طرح کھیل کود کے توسط سے شمال و جنوب کو مربوط کرنے سے متعلق پہل قدمیاں بھی انجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال اور جنوب کے درمیان روابط ہماری دیرینہ روایات ، جو کہ ہزاروں برس سے بھی زیادہ قدیم ہیں، کے عکاس ہیں ۔

جناب انوراگ ٹھاکر نے کاشی تمل سنگمم میں دوستانہ ٹیبل ٹینس میچ کا آغاز کیا

جناب ٹھاکر نے وزیر اعظم کی کاشی تمل سنگمم پہل قدمی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس زبردست تقریب کے ذریعہ ، ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے خواب کو پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کھلاڑیوں میں جو جوش وجذبہ نظرآرہا ہے، وہی جوش و جذبہ اترپردیش اور تمل ناڈو کی شرکاء ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بھی نظر آتا ہے۔

وارانسی میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے مختلف دفاتر کے اسپیس آڈٹ کا اہتمام کیا

جناب ٹھاکر نے کہا کہ تمل ناڈو کے عوام کو نہ صرف ’کاشی وشوناتھ‘ کا دورہ کرنے کا موقع حاصل ہو رہا ہے، بلکہ انہیں اس علاقہ کے فن اور ثقافت سے واقفیت بھی حاصل ہو رہی ہے، جو کہ سب کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے اترپردیش اور تمل ناڈو کے تمام تر کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago