Categories: تفریح

کے جی ایف۔2 نے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑے، چھ دنوں میں دنیا بھر میں 600 کروڑ کی آمدنی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ساوتھ انڈین  فلم کے جی ایف کا دوسرا پارٹ کے جی ایف-2 ان دنوں نہ صرف ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ملک کے سینما گھروں میں دھوم مچا رہا ہے بلکہ اب تک کے تمام ریکارڈس بھی توڑ رہی ہے۔ پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی کے جی ایف۔ 2 کو ریلیز ہوئے  صرف 6 دن ہوئے ہیں اور اتنے کم وقت میں اس نے کئی نئے ریکارڈس اپنے نام کر لیے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم نقاد ترن آدرش نے ٹویٹ کرکے فلم کے دنیا بھر میں ہونے والے کلیکشن کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فلم نے ملک میں صرف 6 دنوں میں ہندی میں تقریباً 240 کروڑروپے کا بزنس کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ورلڈوائیڈ باکس آفس پرفلم نے 600 کروڑ کلب میں داخلہحاصل کر لیا ہے۔ فلم کا پانچ دنوں میں دنیا بھر میں 625.12 کروڑ روپے کا کلیکشن رہا ہے جس کے بعدیہ ہندوستان کی ٹاپ 9 فلموں میں شامل ہو چکی  ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترن آدرش مزید لکھتے ہیں کہ کے جی ایف-2 نے ریلیز کے چھٹے دن 19.14 کروڑ روپے کمائے۔ فلم نے پہلے دن یعنی جمعرات  کے روز 53.95 کروڑ، دوسرے دن 46.79 کروڑ، تیسرے دن ہفتہ 42.90 کروڑ، چوتھے دن 50.35 کروڑ اور پیر کے روز پانچویں دن 25.57 کروڑ کی کمائی کی تھی اور اس کے ساتھ ہی فلم کی کل کمائی 200 کروڑکے پار ہوگئی تھی۔ اب چھٹے دن فلم کی کمائی 19.14 کروڑ روپے رہی، جس سے کل کمائی 238.70 کروڑ ہو گئی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ کے جی ایف۔2 پہلی کنڑ فلم ہے جو تقریباً 100 کروڑ روپے کے بجٹ سے بنی ہے۔ فلم کو کنڑ، تیلگو، ہندی، تمل اور ملیالم زبانوں میں تقریباً 10,000 اسکرین پر ریلیز کیا گیا ہے۔ کے جی ایف پارٹ۔ 2 میں ساؤتھ کے سپر اسٹار یش مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم میں ان کے کردار کا نام راکی ہے۔ سنجے دت ولن کے طور پر ادھیرا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ روینہ ٹنڈن رمیکا سین کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان سب کے علاوہ سری ندھی شیٹی، پرکاش راج، مالویکا اویناش اور راو رمیش بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم سال 2018 میں ریلیز ہوئی کے جی ایف چیپٹر ون کا دوسرا حصہ ہے۔ ’کے جی ایف چیپٹر۔2‘ کو وجے کیراگندور نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری پرشانت نیل نے کی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago