Categories: کھیل کود

آئی پی ایل 2022 کے لیے ہونے والی نیلامی میں 590 کرکٹرس ہوں گے شامل

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی میں 590 کرکٹرس شامل ہوں گے۔ کھلاڑیوں کی نیلامی 12 اور 13 فروری 2022 کو بنگلورو میں ہوگی۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیلامی کے لیے رجسٹرڈ 590 کھلاڑیوں میں سے 228 کیپ، 355 ان کیپڈ اور 7 کا تعلق ایسوسی ایٹ نیشنز سے ہے۔

نیلامی میں شریس ایر، شیکھر دھون، آر اشون، محمد شامی، ایشان کشن، اجنکیا رہانے، سریش رینا، یوزویندر چہل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، دیپک چاہر، ایشانت شرما، اومیش یادو جیسے بڑے ہندوستانی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ڈیوڈ وارنر، روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، پیٹ کمنس، کوئنٹن ڈی کاک، شیکھر دھون، فاف ڈو پلیسس، شریس ائیر، کگیسو رباڈا اور محمد شامی نے اپنی بیس پرائس2 کروڑ روپے رکھی ہے۔

آئی پی ایل کی دس فرنچائزی ٹیمیں – چنئی سپر کنگس، دہلی کیپٹلس، کولکاتا نائٹ رائیڈرس، لکھنؤ سپر جائنٹس، ممبئی انڈینس، پنجاب کنگس، راجستھان رائلس، رائل چیلنجرس بنگلور، سن رائزرس حیدرآباد اور ٹیم احمد آباد کرکٹرس کے لیے بولی لگائیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago