Categories: تفریح

شمیتا شیٹی ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ انٹیریئر ڈیزائنر بھی ہیں

برتھ ڈے اسپیشل 2 فروری

فلم اداکارہ شمیتا شیٹی اداکاری کی دنیا کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔ شمیتا فلم اداکارہ شلپا شیٹی کندرا کی  چھوٹی بہن ہیں اور انہیں کی طرح کافی خوبصورت اور فٹ ہیں۔

2 فروری 1979 کو پیدا ہوئی  شمیتا شیٹی نے اپنی اسکول کی تعلیم سینٹ انتھونی گرلس ہائی اسکول سے حاصل کی۔ اس کے بعد شمیتا گریجویشن کے لیے ممبئی چلی گئیں۔ انہوں  نے وہاں کے سڈنہم کالج سے کامرس میں گریجویشن کیا۔ یہی نہیں شمیتا نے ممبئی کے ایک کالج سے فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم بھی حاصل کی۔ شمیتا ملک کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے پاس انٹرن شپ کر رہی تھیں۔ ایک دن منیش نے ان سے کہا کہ تمہیں اداکاری کی دنیا میں کوشش کرنی چاہیے، تم وہاں کوشش کرو۔ لیکن اس وقت شمیتا انٹیریئر ڈیزائننگ کے شعبے میں کام کرنا چاہتی تھیں۔ شمیتا نے ممبئی میں رائلٹی کے نام سے ایک کلب ڈیزائن کیا ہے۔ انٹیریئر ڈیزائننگ کے شعبے میں شمیتا کا یہ پہلا پروجیکٹ تھا۔ سبھی نے شمیتا کے اس پروجیکٹ کی تعریف کی۔

شمیتا شیٹی نے سال 2000 میں آدتیہ چوپڑا کی فلم 'محبتیں ' سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے بعد شمیتا نے ہندی کے ساتھ ساتھ کچھ تمل اور تیلگو زبان کی فلموں میں بھی کام کیا۔ شمیتا نے بڑے پردے پر فریب، زہر، بیوفا، کیش جیسی ہٹ فلمیں دیں۔ لیکن اس کے باوجود وہ بالی ووڈ میں اپنی بہن شلپا شیٹی جیسی کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ شمیتا نے فلموں کے علاوہ کچھ ویب سیریز میں بھی کام کیا ہے۔

سال 2009 میں شمیتا نے چھوٹے پردے کا رخ کیا اور بگ باس 3 کا حصہ بن گئیں۔ اس کے بعد وہ جھلک دکھلا جا 8،ختروں کے کھلاڑی 9، بگ باس او ٹی ٹی اور بگ باس۔15 کا بھی حصہ رہیں۔ وہ ان شوز میں ونر تو نہیں بن سکیں لیکن یہاں انہیں کافی مقبولیت، کامیابی اور تعریف ملی۔ اس کے ساتھ ہی وہ سامعین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

شمیتا شیٹی کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو وہ ان دنوں اداکار راکیش باپٹ کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ دونوں کی ملاقات بگ باس اوٹی ٹی  میں ہوئی تھی اور وہیں سے ان کی رومانوی کیمسٹری بھی شروع ہوئی تھی۔ مداح اس جوڑی کو سارہ کے نام سے پکارتے ہیں۔شمیتا شیٹی سوشل میڈیا پر بھی ایکٹیو رہتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago