Categories: کھیل کود

ہندستانی کرکٹ کی تاریخ کا ایک بہت یادگار دن

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی ، 03 فروری (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 آج کا دن ہندستانی کرکٹ کی تاریخ کا ایک بہت یادگار دن ہے۔ سال 2018 کے اس دن ، ہندوستانی یوتھ بریگیڈ نے ریکارڈ چوتھی بار آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتاتھا۔ ہندستانی ٹیم نے ٹائٹل میچ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹورنامنٹ میں پرتھوی شا کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم ناقابل تسخیر تھی۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے تمام چھ میچ جیتے۔ سیمی فائنل میں ہندستانی ٹیم نے مقابل حریف پاکستان کو 203 رنز سے شکست دی۔ </p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 آسٹریلیا کے خلاف ٹائٹل میچ میں 217 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ، ہندستان نے اوپنر منجوت کالرا کے ناقابل شکست 101 اور وکٹ کیپر ہاردک دیسائی کے ناقابل شکست 47 رنز کی بدولت 38.5 اوور میں کامیابی حاصل کی۔ ہندستان نے اوپنرز پرتھوی شا اور کالرا کے ساتھ شاندار کھیل کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 71 رن کی شراکت کی تھی ۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago