Urdu News

اے ایف سی ویمنس ایشین کپ 2022: چینی تائپے، ایران گروپ اے میں بھارت کے ساتھ شامل

اے ایف سی ویمنس ایشین کپ 2022: چینی تائپے، ایران گروپ اے میں بھارت کے ساتھ شامل

ہندوستانی خواتین  فٹ بال ٹیم کو اے ایف سی ویمنس ایشین کپ انڈیا 2022 کے گروپ اے میں آٹھ بار کی چیمپئن چائنا پی آر، دو بار کی چیمپئن چینی تائپے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ قرعہ اندازی کی تقریب آج ملیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوئی۔

ہندوستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم کے کوچ تھامس ڈینربی نے ایک بیان میں کہا،”یہ ایک دلچسپ گروپ ہے۔ ہم اپنے تمام حریفوں کا احترام کرتے ہیں۔ وہ تمام مضبوط ٹیمیں ہیں جنہوں نے اے ایف سی ایشین کپ انڈیا 2022 کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ لیکن ہم کسی بھی ٹیم سے کھیلنے کے لیے  تیار ہیں“۔

انہوں نے مزید کہا، "میں کسی خاص میچ کو اہم نہیں سمجھتا۔ گروپ مرحلے میں ہمارے لیے تینوں میچ اہم ہیں۔ جب بھی ہم میدان میں اترتے ہیں، ہمیں 90 منٹ سے زیادہ وقت تک اپنا کام کرنے کی ضرورت ہو تی ہے“۔

دریں اثنا، قرعہ اندازی کی تقریب سے پہلے، اے آئی ایف ایف کے صدر پرفل پٹیل نے کہا، "اے ایف سی خواتین کا ایشیائی کپ ہمارے براعظم میں خواتین کے فٹ بال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، اور مجھے فخر اور خوشی ہے کہ ہندوستان 2022 کے ایڈیشن کا میزبان بننے جا رہا ہے۔ میں اے ایف سی، اے آئی ایف ایف اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی (ایل او سی) کو نہ صرف ہندوستان میں شائقین کے لئے بلکہ پورے ایشیائی براعظم کے لیے ایک شاندار ٹورنامنٹلانے ک لئے اورایک ساتھ کام کرن کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں“۔

انہوں نے کہا، ”اے ایف سی نے حال ہی میں ممبئی، نوی ممبئی اور پونے میں تمام سہولیات کا معائنہ کیا۔ ہم اپنے خوبصورت ملک میں تمام 12 ٹیموں کا خیرمقدم کرنے کے لیے جنوری 2022 کے منتظر ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ ہندوستان کی جانب سے پیش کردہ سہولیات اور مہمان نوازی سے مطمئن ہوں گے“۔

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سکریٹری جنرل داتو ونڈسر جان نے کہا، ”اے ایف سی ویمنس ایشین کپ انڈیا 2022 پورے براعظم میں فٹ بال کا ایک اور عظیم جشن ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ مل کر، ہم  ایک اچھا ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کے لئے پراعتماد ہیں جو آنے والے کئی سالوں کے لیے میراث چھوڑے گا۔ میں ان ٹیموں کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنہوں نے کوالیفائی کیا ہے اور پچھلے ایڈیشن کی ٹاپ تین ٹیموں کو بھی، جو میزبان بھارت کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہوں گی“۔

داتو ونڈسر نے مزید کہا، "میں ایل او سی اور اے آئی ایف ایف میں اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو اگلے سال صحیح معنوں میں ایک عالمی سطح کے ایونٹ کی میزبانی کرنے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں“۔

Recommended