Urdu News

سنچورین کی تاریخی جیت کے بعد وراٹ کوہلی اور راہل دراوڑنے کیا ہوٹل عملے کے ساتھ کیا ڈانس

سنچورین کی تاریخی جیت کے بعد وراٹ کوہلی اور راہل دراوڑنے کیا ہوٹل عملے کے ساتھ کیا ڈانس

ٹیم انڈیا  نے جنوبی افریقہ کے سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔ کوچ راہل دراوڑ کی کوچنگ میں ٹیم انڈیا کی ٹیسٹ میں یہ پہلی جیت ہے۔ دراوڑ کا  ٹیم انڈیا کے ساتھ بطور کوچ سنچورین ٹیسٹ کیریئر کاپہلا میچتھا۔

کوچ دراوڑ اور کپتان کوہلی کے لیے یہ جیت کتنی اہمیت رکھتی ہے،اس کا اندازہ ہوٹل کے عملے کے ساتھ ان کے ڈانس سے لگایا جا سکتا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔دراوڑ کے ڈانس پر ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ کپتان اور کوچ کو ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھنا اچھا لگ رہاہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل آر اشون اور چیتشور پجارا اور محمد سراج کے ڈانس کا ویڈیو وائرل ہو رہا تھا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سراج اور اشون دونوں شرمیلے پجارا کوبھی ڈانس کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ اس ویڈیو کو آر اشون نے جیت کے بعد اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لکھا ’میچ کے بعد تصاویر پوسٹ کرنے کی روایت کافی بورنگ ہو گئی ہے، اس لیے پجارا نے فیصلہ کیا کہ وہ پہلی بار ڈانس کے ساتھ اسے یادگار بنائیں گے۔ساتھ میں ہیں محمد سراج اور آپ کا اپنا اشون… شاندار جیت‘۔

ٹیم انڈیا نے سنچورین ٹیسٹ میں جیت کے ساتھ ہی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ میچ کے دوران جب ہندوستانی گیندبازوں نے جنوبی افریقی بلے بازوں کی کمر توڑ دی تو کوہلی کئی بار خوشی میں ڈانس کرتے ہوئے  نظر آئے۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ایک ویڈیو میں وہ پجارا کے سامنے ڈانس کر رہے ہیں اور پجارا یہ دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

Recommended