Categories: کھیل کود

سنچورین کی تاریخی جیت کے بعد وراٹ کوہلی اور راہل دراوڑنے کیا ہوٹل عملے کے ساتھ کیا ڈانس

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیم انڈیا  نے جنوبی افریقہ کے سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔ کوچ راہل دراوڑ کی کوچنگ میں ٹیم انڈیا کی ٹیسٹ میں یہ پہلی جیت ہے۔ دراوڑ کا  ٹیم انڈیا کے ساتھ بطور کوچ سنچورین ٹیسٹ کیریئر کاپہلا میچتھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کوچ دراوڑ اور کپتان کوہلی کے لیے یہ جیت کتنی اہمیت رکھتی ہے،اس کا اندازہ ہوٹل کے عملے کے ساتھ ان کے ڈانس سے لگایا جا سکتا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔دراوڑ کے ڈانس پر ایک صارف نے تبصرہ کیا ہے کہ کپتان اور کوچ کو ایک ساتھ ڈانس کرتے دیکھنا اچھا لگ رہاہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل آر اشون اور چیتشور پجارا اور محمد سراج کے ڈانس کا ویڈیو وائرل ہو رہا تھا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سراج اور اشون دونوں شرمیلے پجارا کوبھی ڈانس کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ اس ویڈیو کو آر اشون نے جیت کے بعد اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور لکھا ’میچ کے بعد تصاویر پوسٹ کرنے کی روایت کافی بورنگ ہو گئی ہے، اس لیے پجارا نے فیصلہ کیا کہ وہ پہلی بار ڈانس کے ساتھ اسے یادگار بنائیں گے۔ساتھ میں ہیں محمد سراج اور آپ کا اپنا اشون… شاندار جیت‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹیم انڈیا نے سنچورین ٹیسٹ میں جیت کے ساتھ ہی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ میچ کے دوران جب ہندوستانی گیندبازوں نے جنوبی افریقی بلے بازوں کی کمر توڑ دی تو کوہلی کئی بار خوشی میں ڈانس کرتے ہوئے  نظر آئے۔ اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ایک ویڈیو میں وہ پجارا کے سامنے ڈانس کر رہے ہیں اور پجارا یہ دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago