Urdu News

احمد آباد ٹیسٹ: انگلینڈ کی خراب شروعات، پہلے دن لنچ تک 74 رن پر 3 وکٹیں گنوائیں

احمد آباد ٹیسٹ


احمد آباد ٹیسٹ: انگلینڈ کی خراب شروعات، پہلے دن لنچ تک 74 رن پر 3 وکٹیں گنوائیں

احمد آباد ، 04 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

انگلینڈ نے یہاں جاری ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن دوپہر کے کھانے تک تین وکٹوں پر 74 رنز بنائے ہیں۔بین اسٹوکس 24 اور جانی بیئرسٹو 28 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی شروعات خراب تھی اور اکشر پٹیل نے ڈوم سیبی (02) کو بولڈ کرکے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد اکشر نے 9 رنز کے ذاتی اسکور پر جیک کرولی کو محمد سراج کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

ہندوستان کو تیسری کامیابی محمد سراج نے دلائی ،جنہوں نے5 رنز کے ذاتی اسکور پر کپتان جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ نے اس میچ میں اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے ، جب کہ ڈینیئل لارنس اور ڈومینک بیس کوٹیم الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

 

کوہلی نےسب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں کی کپتانی کے دھونی کے ریکارڈ کی برابری کی

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے جمعرات کے روز یہاں نریندر مودی اسٹیڈیم میں گراؤنڈ میں اترتے ہی انگلینڈ کے خلاف خاص کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کوہلی کا بطور کپتان کا 60 واں ٹیسٹ میچ ہے۔

اس کے ساتھ ہی کوہلی نے مہندر سنگھ دھونی کے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں کی کپتانی کرنے کے ریکارڈ کی برابری کرلی ہے۔ہندوستان نے کوہلی کی کپتانی میں آخری 59 میچوں میں سے 35 میں کامیابی حاصل کی ، جب کہ ٹیم کو 14 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دس میچ ڈرا ہوئے۔

اسی کے ساتھ ہی دھونی کی زیرقیادت 60 ٹیسٹ میچوں میں سے ہندوستان نے 27 میں کامیابی حاصل کی اور ٹیم کو 18 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویراٹ کی جیت کا تناسب 59.32 ہے جب کہ دھونی کا 45ہے۔ چوتھے ٹیسٹ میچ کے بارے میں بات کریں تواس میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Recommended