Urdu News

اے آئی ایف ایف ایوارڈز: راہل گپتا بنے بہترین ریفری، سال کے بہترین فٹبالر کون؟

اے آئی ایف ایف ایوارڈز: راہل گپتا بنے بہترین ریفری

نئی دہلی، 26 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے منگل کو راہل گپتا کو 23-2022 سیزن کے لیے بہترین ریفری اور کشن چند جوشی کو بہترین اسسٹنٹ ریفری کے طور پر منتخب کیا۔

اے آئی ایف ایف نے منگل کو سیزن کے لیے اے آئی ایف ایف ایوارڈز کے تحت سیزن 2023-2022 کے لیے بہترین ریفری اور اسسٹنٹ ریفری کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا۔ 36 سالہ راہل گپتا ڈومیسٹک سرکٹ میں فٹ بال کے سب سے تجربہ کار ریفری ہیں۔ مجموعی طور پر انہوں نے گزشتہ چند سیزن میں ڈومیسٹک لیگ میں 30 میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔

دیگر ایوارڈز میں انڈیا اور ممبئی سٹی ایف سی کے ونگر لالیانزوالا چھانگٹے کو حال ہی میں انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) اور قومی ٹیم میں ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے سال کا بہترین مرد فٹ بالر نامزد کیا گیا۔

بین الاقوامی کھلاڑی منیشا کلیان کو بنگلورو میں سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد ویمنز پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

مینز کوچ آف دی ایئر کا ایوارڈ سابق ہندوستانی کھلاڑی کلفورڈ مرانڈا کو دیا گیا، جنہوں نے اڈیشہ ایف سی کو سپر کپ جیتنے اور اے ایف سی کپ کوالیفائی کرنے میں بھی رہنمائی کی۔

انڈر۔17 ٹیم کی موجودہ ہیڈ کوچ سابق ہندوستانی بین الاقوامی پریا پارتھی ولپل کو سال کی بہترین خاتون کوچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Recommended