Urdu News

ٹوکیو اولمپکس میں عالمی نمبر ایک باکسر کی حیثیت سے حصہ لیں گے امت پنگھال

امت پنگھال

 ٹوکیو اولمپکس میں عالمی نمبر ایک باکسر کی حیثیت سے حصہ لیں گے امت پنگھال

نئی دہلی ، 27 جون (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی باکسر امیت پنگھال مردوں کی 52 کلوگرام فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی نمبر ایک باکسر کے طور پر ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کریں گے ۔ پنگھال کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی باکسنگ ٹاسک فورس کے ذریعہ جاری کی گئی رینکنگ میں پنگھال کو سر فہرست مقام دیا گیاہے اور وہ اولمپک میں نمبر ون ایک رینکنگ پانے والے واحد بھارتی باکسر ہیں۔

 پنگھال 2021 ایشین باکسنگ چیمپین شپ میں مردوں کے 52 کلو گرام فائنل میں اولمپک چمپئن زیروو شاکھو بیدین سے ہار گئے۔ اس کے نتیجے میں ، انہیں چاندی کے تمغے سے راضی ہونا پڑا۔ مردوں کی رینکنگ میں منیش کوشک 63 کلوگرام کیٹگری میں 18 ویں نمبر پر ہیں جبکہ 75 کلوگرام اور 91 کلوگرام کیٹگری میں آشیش کمار اور ستیش کمار بالترتیب نویں نمبر پر ہیں۔

خواتین کے سیکشن میں ، چھ بار کی عالمی چمپئن میری کام کو 51 کلوگرام کیٹگری میں ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔سمرن جیت کور کو 60کلو گرام کیٹگری میں چوتھی رینکنگ ملی ہے ۔ لو لینا بورگوہین 69 کلوگرام کیٹگری میں پانچویں مقام پر ہیں جبکہ پوجا رانی 75 کلوگرام کیٹگری میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔ بتادیں کہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد پچھلے سال ہونا تھا ، لیکن کووڈ 19 کی وبا کے سبب اسے ملتوی کردیا گیا تھا ، اور اب یہ رواں سال 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوگا۔

Recommended