Urdu News

کرسٹیانو رونالڈکا ایک اور کارنامہ،کلب لیول پر 700واں گول کر کے تاریخ رقم کی

کرسٹیانو رونالڈ

گزشتہ کچھ عرصے  کے آوٹ آف فارم چل رہے کرسٹیانو رونالڈو آخرکار فارم میں واپس آگئے ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ایورٹن کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پرتگال کے اس لیجنڈری فٹبالر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کو2-1 سے جیت دلا نے اہم کردار ادا کیا۔اس میچ کے دوران انہوں نے ایک کارنامہ بھی اپنے نام کرلیا۔ وہ کلب کی سطح پر 700 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

گڈیسن پارک میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن کی ٹیم نے اس میچ کے پانچویں منٹ میں گول کیا اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم پیچھے چل رہی تھی۔

ایلکس ایوبی نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلادی لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ جلد ہی واپسی کی اورمیچ کے 15ویں منٹ میں انٹونی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برابری پر لادیا۔

اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو انتھونی مارشل کے زخمی ہونے کے بعد سبٹی ٹیوٹ کے طور پر میدان میں اترے اور سیزن کا اپنا پہلا پریمیئر لیگ گول کرنے میں صرف 14 منٹ کا وقت لیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کیسمیرو کے پاس پر زبردست گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

اس کے بعد ایورٹن کی ٹیم واپسی نہ کر سکی اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے شاندار فتح حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

واضح ہو کہ کلب کی سطح پر کرسٹیانو رونالڈو نے 700 گول اسکور کیے ہیں، جن میں سے انہوں نے اسپورٹنگ کلب پرتگال کے لیے 5 گول، مانچسٹرسٹی فٹبال کلب کے لیے رونالڈو کے 450 اور جووینٹس فٹبال کلب کے لیے 101 گول کیے، جب کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے ان کے گولوں کی تعداد اب بڑھ کر 144 ہو گئی ہے۔

Recommended