Urdu News

اروناچل پردیش حکومت نے اسکولی بچوں کے لئے ایک لاکھ کھادی کے فیس ماسک خریدے

اروناچل پردیش حکومت نے اسکولی بچوں کے لئے ایک لاکھ کھادی کے فیس ماسک خریدے

Khadi Face Masks

اروناچل پردیش کی حکومت اپنے اسکولی بچوں کے لئے تین رنگوں والے مزید ایک لاکھ کھادی کے فیس ماسک خرید رہی ہے۔ چونکہ ریاستی حکومت درجہ آٹھ کے بچوں کے لئے 4 جنوری 2021ء سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کررہی ہے،لہٰذا اس  نے مزید ایک لاکھ کھادی کے ماسک کی خرید کا آرڈر دیا ہے۔کھادی اور دیسی صنعتوں کا کمیشن (کے وی آئی سی)27 دسمبر تک یہ ماسک ڈلیور کرے گا۔

ریاستی حکومت کو اسکولوں میں کھادی کا ماسک پہننے والے

ماسک کی سپلائی کے آرڈر کا یہ اعادہ کے وی آئی سے کے ذریعے. اس سال نومبر میں اروناچل پردیش کی حکومت کو 60ہزار فیس ماسک سپلائی کئے جانے کے ایک مہینے کے بعد کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت کو اسکولوں میں کھادی کا ماسک پہننے والے دسویں. اور بارہویں کے بچوں کے ذریعے مثبت فیڈ بیک ملا ہے۔اروناچل پردیش شمال مشرقی بھارت کی پہلی ایسی ریاستی حکومت ہے.جس نے اپنے طلباء کے لئے اتنی بڑی تعداد میں کھادی کا فیس  ماسک خریدا ہے۔کھادی فیس ماسک کی دوسری مرتبہ خرید کا آرڈر 17 دسمبر کو جاری کیا گیا ہے. جس میں نئے سال میں آٹھویں کے بچوں کے لئے کلاسیز شروع ہونے کے سبب جلدی کی بات کہی گئی ہے۔

چیئر مین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا کہ کھادی فیس ماسک کی سپلائی

کے وی آئی سی اروناچل پردیش حکومت کو دوہرے لیئر والے تین رنگوں پر مشتمل فیس ماسک دستیاب کرائے گا. جس میں مناسب جگہ پر کمیشن کا لوگو بھی ہوگا۔تین رنگوں والے فیس  ماسک کا مقصد طلباء کے درمیان قومیت کا شعور بھی جاں گزیں کرنا ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئر مین جناب ونے کمار سکسینہ نے کہا. کہ کھادی فیس ماسک کی سپلائی کے لئے دوسری مرتبہ آرڈر دیا جانا باعث افتخار ہے. جس سے کھادی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور متعدد سرکاری محکموں میں کھادی کی قبولیت کا اظہار ہوتا ہے. ۔سکسینہ نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر آرڈر سے کھادی کے کاریگروں کے لئے روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہوتے ہیں. ۔چونکہ اس آرڈر کا تعلق اسکولی بچوں سے ہے. لہٰذا کے وی آئی سی اسے اعلیٰ ترجیح دے گا. اور 27 دسمبر سے پہلے ماسک کے کھیپ کی ڈلیوری کردی جائے گی۔

Khadi Face Masks.

Recommended